وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے جنگ ؍آپریشن تاریخ کو جمع کرنے، ان کی زمرہ بندی اور ترتیب پر ایک پالیسی کو منظوری دی


جنگ؍آپریشن تاریخ پانچ سال کے اندر ترتیب دی جائے گی

ریکارڈ وں کو عام طورپر 25سال کے اندر زمرہ بند کیا جانا ہے

Posted On: 12 JUN 2021 10:05AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12؍جون2021:

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کے ذریعے جنگ ؍آپریشن تاریخ کو جمع کرنے ، ان کی زمرہ بندی اور ترتیب ؍اشاعت سے متعلق پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔پالیسی میں یہ نشانہ رکھا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے تحت ہر ادارے جیسے کہ خدمات متحدہ دفاعی ملازمین ، آسام رائفلز اور ہندوستانی ساحلی گارڈ شعبہ تاریخ کو جنگوں سے متعلق ڈائری کارروائی کے خطوط اور آپریشن ریکارڈ بک منتقل کریں گے، تاکہ وزارت دفاع (ایم او ڈی)ان کے بہتر رکھ رکھاؤکا نظم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں آثار قدیمہ میں رکھ سکے اور اس کی باقاعدہ ایک تاریخ ترتیب دے سکے۔

ریکارڈوں کی زمرہ بندی کی ذمہ داری وقت وقت پر ترمیم شدہ عوامی ریکارڈ ایکٹ 1993 اور عوامی ریکارڈ قوانین 1997 میں مندرج متعلقہ تنظیموں کی ہوتی ہے۔ پالیسی کے مطابق ریکارڈوں کو عام طورپر 25سال کے اندر زمرہ بند کیاجانا چاہئے۔25 سال سے زیادہ پرانے ریکارڈوں کے ماہرین کے ذریعے تجزیہ کیاجانا چاہئے اور جنگ ؍آپریشن تاریخ مرتب ہونے کے بعد اسے ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کو منتقل کردینا چاہئے۔

شعبہ تاریخ جنگ؍ آپریشن تاریخ کو جمع کرنے ، ان کے اجراء اور اشاعت کے دوران مختلف محکموں کےد وران تال میل کے لئے ذمہ دار ہوگا۔پالیسی میں جنگ ؍آپریشن تاریخ کے جمع کرنے کےلئے جوائنٹ سیکریٹی وزارت دفاع کی صدارت میں اور خدمات ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ دیگر اداروں اور اہم فوجی مؤرخوں (اگر ضروری ہوں)کے نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے ایک کمیٹی کی تشکیل لازمی ہے۔

پالیسی میں جنگ ؍آپریشن تاریخ کی ترتیب اور اشاعت سے متعلق واضح طورپر وقت حد بھی مقرر کی گئی ہے۔مذکورہ کمیٹی کی تشکیل جنگ؍ آپریشن کے پورا ہونے کے 2 سال کے اندر کیاجانا چاہئے، اس کے بعد ریکارڈوں کا جمع کرنا اور ان کی ترتیب 3 سالوں میں پورا کیاجانا چاہئے اور اسے تمام متعلقہ لوگوں تک بھیجا جانا چاہئے۔

سیکھے گئے سبق کا تجزیہ کرنے اور مستقبل کی غلطیوں کو روکنے کےلئے سبرامنیم کی صدارت والی کارگل جائزہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ این این ووہرا کمیٹی کے ذریعے جنگوں کے ریکارڈ کی زمرہ بندی پر واضح پالیسی کے ساتھ جنگوں کی تاریخ لکھنے کی ضرورت کی سفارش کی گئی تھی۔ کارگل جنگ کے بعد قومی سلامتی پر جی او ایم کی سفارشوں میں حکومتی سطح پر جنگ کی تاریخ کے لکھے جانے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

جنگ کی تاریخ کی وقت پر اشاعت لوگوں کو واقعات کا من وعن اعدادو شمار دے گا،ساتھ ہی اکیڈمک تحقیق کے لئے تصدیق شدہ اشیاء بھی فراہم کرے گا اور بے بنیاد افواہوں کا بھی اس سے خاتمہ ہوگا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5377)



(Release ID: 1726538) Visitor Counter : 233