کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

حکومت کے ذریعے تجارتی مارجن محدود کرنے سے آکسیجن کی قیمتیں 54فیصد کم ہوگئیں


آکسیجن کنسنٹریٹر کیلئے ٹی ایم آر کے نتیجے میں صارفین کو ہوئی بچت

ترمیم شدہ ایم آر پی 9 جون 2021 سے نافذ العمل

Posted On: 11 JUN 2021 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11جون،2021۔دواؤں کی قیمتوں سے متعلق قومی اتھارٹی (این پی پی اے) نے مؤرخہ 3جون 2021 کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے آکسیجن کنسنٹریٹر پر تقسیم کاروں کیلئے  قیمت (پی ٹی ڈی) کی سطح پر تجارتی مارجن 70 فیصد تک محدود کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آکسیجن کنسنٹریٹروں کے کُل 104  مینوفیکچرر/ درآمد کاروں نے 252پروڈکٹس / برانڈوں کیلئے ترمیم شدہ ایم آر پی جمع کی ہیں۔

متعلقہ 70 پروڈکٹس / برانڈوں کی قیمتوں میں 54 فیصد تک کی کمی کے  نتیجے میں ایم آر پی میں 54337 روپئے فی اکائی کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ 58 برانڈوں کی قیمتوں میں 25فیصد تک اور 11 برانڈوں کی قیمت میں 26 سے 50فیصد تک کمی درج کی گئی ہے۔ 252 پروڈکٹس / برانڈوں میں 18پروڈکٹس /برانڈوں کی قیمتوں میں کوئی گراوٹ نہیں آئی ہے۔ اس طرح آکسیجن کنسنٹریٹروں کے تجارتی مارجن معقولیت (ٹی ایم آر) کے نتیجے میں درآمد شدہ پروڈکٹس کے غیرواجب منافع مارجن کو ختم کرکے صارفین کے لئے بچت یقینی کی گئی ہے۔

ایم آر پی میں سب سے زیادہ گراوٹ درج ذیل زمروں میں دیکھی گئی ہے:

  • پورٹیبل -5 ایل پی ایم (80پروڈکٹس میں سے 19 میں )
  • پورٹیبل-10 ایل پی ایم (32 پروڈکٹس میں سے 7 میں)
  • اسٹیشنری-5 ایل پی ایم (46 پروڈکٹس میں سے 19میں)
  • اسٹیشنری -10 ایل پی ایم (27 پروڈکٹس میں سے 13 میں)

سبھی برانڈوں پر ترمیم شدہ ایم آر پی 9 جون 2021 سے نافذالعمل ہیں اور سخت نگرانی اور نفاذ کیلئے ریاستی ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ خصوصی تفصیل مشترک کردی گئی ہے۔ این پی پی اے  کی ویب سائٹ (www.nppa.gov.in) پر متعلقہ احکامات دستیاب ہیں۔ دستیابی کی نگرانی کے سلسلے میں آکسیجن کنسنٹریٹروں کے مینوفیکچرر/ درآمد کاروں کو ماہانہ اسٹاک تفصیل جمع کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:5367


(Release ID: 1726441) Visitor Counter : 203