بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

‘‘ کھادی پراکرتک پینٹ’’ کے نام پر دھوکہ دہی


دہلی ہائی کورٹ نے ایک اکائی پر برانڈ نام ‘کھادی’کا استعمال کرنے پر روک لگائی

Posted On: 11 JUN 2021 3:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 جون 2021 :

دہلی ہائی کورٹ نے نقلی کھادی پراکرتک پینٹ کی غیرقانونی تیاری اور اس کی فروخت میں شامل غازی آباد کے ایک کاروباری  کو ایسی سبھی سرگرمیوں کو فوراً  بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے کہاکہ،‘‘ امیش پال کی ملکیت والی مدعا علیہ جے بی ایم آر انٹرپرائزز ‘‘ کھادی’’ برانڈ نام کا غیرقانونی طریقہ سے استمعال کرکے اور ‘‘کھادی پراکرتک پینٹ’’ کے نام اور پیکجنگ  کی نقل کرکے صارفین کو گمراہ کررہی ہے اور یہ ‘‘جعل سازی’’ میں ملوث ہے۔ اس نے کھادی کے ‘‘ نام اور ساکھ ’’ کو نقصان پہنچایا ہے۔

کھادی پراکرتک پینٹ گائے کے گوبر سے بنایا گیا ایک انوکھا اور اختراعی پینٹ ہے۔ کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) کے ذریعہ تیار کیا گیا اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل پینٹ کو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ 12 جنوری 2021 کو لانچ کیا گیا تھا۔ لانچ ہونے کے بعد سے ہی یہ پینٹ کافی مقبول ہوگیا اور ملک کے سبھی حصوں سے بڑی تعداد میں اس کے آرڈر مل رہے ہیں۔

عدالت نے مدعا علیہ  - جے بی ایم آر انٹرپرائزز کو اپنی ویب سائٹ   www.khadiprakritikpaint.com کا آپریشن منسوخ کرنے ، تجارتی نام ‘‘ کھادی پراکرتک پینٹ’’ کے لئے چلائے جارہا فیس بک اکاونٹ کو بند کرنے اور اس کی ای میل آئی ڈی khadiprakritikpaint[at]gmail[dot]com کو معطل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

کے وی آئی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ، مدعا عالیہ جے بی ایم آر انٹرپرائززکے ذریعہ انڈیا مارٹ اور ٹریڈ انڈیا جیسی تھرڈ پارٹی ویب سائٹوں پر بھی نقلی ‘‘ کھادی پراکرتک پینٹ’’فروخت کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ یہ اپنی ویب سائٹ پر ایم ایس ایم وی وزارت ، بھارتی حکومت کے سرکاری لوگوں کا استعمال صارفین کو یہ یقین دلانے کے لئے کررہا تھا کہ ، جے بی ایم آر انٹرپرائزز سرکار سے منسلک تھی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ ، کے وی آئی سی نے ‘‘ کھادی پراکرتک پینٹ’’ کی تیاری اور مارکٹنگ کے لئے کسی بھی ایجنسی کو آوٹ سورس نہیں کیا ہے۔

کے وی آئی سی نے پچھلے کچھ برسوں میں اس طرح کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔ کے وی آئی سی نے ابھی تک 1000 سے زیادہ  پرائیویٹ فرموں کو اپنے برانڈ نام کا غلط استعمال کرنے اور کھادی کے نام سے مصنوعات فروخت کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیے ہیں۔

http://delhihighcourt.nic.in/dhcqrydisp_O.asp?pn=119319&yr=2021

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5349)

 



(Release ID: 1726368) Visitor Counter : 155