وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سڑک کی حفاظت اور سڑک کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے، بی آر او کے دو مراکز برائے ایکسی لینس، کا افتتاح کیا۔


سرحدی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں بی آر او کے کردار کی تعریف کی

Posted On: 11 JUN 2021 1:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11جون 2021،

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے11 جون 2021 کو نئی دہلی کے سیما سڑک بھون میں، سرحدی شاہراہوں کی تنظیم (بی آر او) کے ذریعہ قایم کردہ، دو مہارت کے مراکز کو، قوم کے لئے وقف کیا۔ یہ مراکز سڑک تحفظ میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں ، پلوں ، ہوائی اڈوں اور سرنگوں کی تعمیر میں پیشرفت میں اضافے کے حصول کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔ مہارت کے مراکز برائے سڑک تحفظ اور بیداری (سی او ای آرایس اے) کا مقصد سڑک کے حادثات کے تجزیات کو ساجھا کرنے کے ذریعہ سڑک کی حفاظت کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور قیمتی جانوں کو بچانے کے طریقے تجویز کرنا ہے۔ مہارت کے مراکز برائے شاہراہوں ، پل ، ہوائی پٹیوں اور سرنگوں (سی او ای آر بی اے ٹی)، کی توجہ، ملک کے مغربی اور شمال مشرقی حصہ میں تقریبا 60000 کلومیٹر سڑکوں ، 56000 کلومیٹر پلوں ، 19 ایئر فیلڈز اور چار سرنگوں کی ترقی میں، گذشتہ سالوں میں حاصل کردہ علم کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ قیمتی جانوں کو بچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، مہارت کے مراکز کے قیام میں بی آر او کی کاوشوں کی تعریف کی۔ سڑک حادثات کو خاموش وبائی بیماری قرار دیتے ہوئے، جن میں ہر سال تقریبا ڈیڑھ لاکھ جانیں تلف ہوتی ہیں، وزیر دفاع نے بتایا کہ حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے نیشنل روڈ سیفٹی پالیسی ، موٹر وہیکل ایکٹ 2020 اور قومی شاہراہوں پر بلیک اسپاٹس کی نشاندہی جیسے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور ان مراکز کا قیام، اس سمت میں ایک اوراہم قدم ہے۔

وزیر دفاع نے دور افتادہ علاقوں میں اپنے آغاز سے ہی، سڑکوں، سرنگوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے، قوم کی ترقی میں، بی آر او کے ذریہ ادا کردہ اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں رابطے بڑھانے کے لئے سخت موسمی صورتحال میں انتھک محنت سے کام کرنے پر،خاص طور پرکووڈ-19 وبا کے دوران، بی آر او کی کاوشوں کو سراہا ۔ رابطہ کو کسی قوم کی ترقی کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بی آر او مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بی آر او کی حالیہ کامیابیوں کا خصوصی ذکر کیا جن میں ’اٹل سرنگ، روہتنگ‘، کیلاش مانسوروور روڈ اور زوجیلا پاس کی جدید ترین تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے اختراعی سلوگنس اور سائن بورڈز کے ذریعے روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پربھی، بی آر او کی تعریف کی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے بی آر او کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان میں بی آر او کے بجٹ میں اضافہ ، اہلکاروں کے لئے اونچائی والے علاقوں میں استعمال ہونے والےخصوصی لباس کی منظوری کے ساتھ ساتھ تنظیم کی اخلاقی حوصلے افزائی کے لئے کیڈر کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ انہوں نے بی آر او کو وزارت دفاع کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بی آر او کے ان اہلکاروں کو بھی یاد کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں ہیں۔

اس پروگرام کے دوران ، وزیر دفاع نے بی آر او اہلکاروں ، ان کے ایچ آر مینجمنٹ ، بھرتی مینجمنٹ ، اندراج اور ورک مینجمنٹ کی کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ چار سافٹ ویئر بھی لانچ کیے۔ بی آر او نے کاغذی کارروائیوں کو کم کرنے کے لئے سافٹ ویئر تیار کیا ہے ، جس میں کاربن کےاستعمال کو کم سے کم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے سافٹ ویئر کی ترقی کو ’خود کفیل ہندوستان‘ اور ’ڈیجیٹل انڈیا‘ مہموں کی ایک عمدہ مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر، تنظیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا ، اس کو جدید بنائے گا اور وقت کی بچت کرے گا۔

اس موقع پر محترمہ کنچن یوگورسنڈی کے ذریعہ املنگ لا پاس، لداخ اورواپسی کی پہلی سولو ویمن موٹرسائیکل مہم کی بھی جھنڈا دکھا کر شروعات کی گئی۔ وزیر دفاع نے محترمہ کنچن یوگورسنڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوراس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ نئے ریکارڈ قائم کرکے اس کام کو شاندار طریقے سےمکمل کریں گی۔

اس سے قبل، ڈی جی، بارڈر روڈز، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے جناب راج ناتھ سنگھ کو حالیہ برسوں میں، بی آر او کے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع کو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کردہ آتم نربھربھارت ابھیان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع کو دور دراز علاقوں میں کوویڈ 19 اور آزدی کا امرت مہوتسو سے متعلق بی آر او کے ذریعہ چلائی جانے والی بیداری مہموں سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی جی بارڈر روڈز نے کہا کہ بی آر او قوم کی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور تنظیم کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری تبدیلیاں لائے گا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل بپن راوت اور سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔

*****

U.No.5352

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1726311) Visitor Counter : 217