وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا

Posted On: 01 JUN 2021 1:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،01/جو ن ۔   

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے   آسٹریلیا کے وزیر دفاع  جناب پیٹرڈٹن کے ساتھ یکم جون 2021 کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اپنی اس گفتگو کے دوران، دونوں وزیروں نے موجودہ علاقائی صورت حال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرا     ء نے اس بات کااعتراف کیا کہ جون 2020 میں جامع دفاعی شراکت داری پروگرام کو بہتر بنانے کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی تعاون کو ایک نئی قوت اور تحریک حاصل ہوئی ہے۔ اس ترقی یافتہ شراکت داری میں آسٹریلیا کا مالا بار فوجی مشقوں میں حصہ لینا ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی رشتوں کے حوالے سے اطمینان کااظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے مختلف دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تال میل کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے اپنے پختہ عزم کااظہار بھی کیا۔اس گفتگو کے دوران دونوں وزراء نے جلد از جلد ٹو پلس ٹو وزارتی  سطح کے مذاکرات کے انعقاد کے لئے اپنی خواہش کااظہار کیا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 وبا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کے لئے آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5342


(Release ID: 1726174) Visitor Counter : 201