سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئ ایس سی بنگلور میں انسٹرومینٹیشن کی سہولت انتہائی کم ارتکاز کے ساتھ موجود زہریلی دھاتوں کا درست طریقے سے سراغ لگا سکتی ہے

Posted On: 10 JUN 2021 3:07PM by PIB Delhi

آئی آئ ایس سی ، بنگلور میں قائم ایک کثیر آلہ ساز سہولت ان دھاتوں اور دھاتوں کی مقدار کا تعین کر سکتی ہے جو 100 پی پی ایم سے لے کر 10 پی پی پی (9 طرح کے حجم) کی ارتکازی حد میں ہوتی ہیں۔ آبی تجزیہ کییہ سہولت آلودگی کے ذرائع کا پتہ لگانے، زہریلی دھاتوں کے پھر سے سرگرم ہونے والے  نقل و حمل کے راستوں کی تعداد  اور تدارک کے طریقوں کی موثریت کا اندازہ لگانے میں کلیدی ثابت ہوگی۔

قدرتی پانی کے نمونوں سے بڑے، معمولی  اور ٹریس عنصر کے ارتکاز کے درست پتہ لگانے کے لئے یہ سہولیات معیاری ماحولیاتی اور جیو کیمیکل تحقیق کے لئے اہم ہیں۔ یہ کثیر الاستعمال  سہولت پورے ملک سے ماحولیاتی اور جیو کیمیکل محققین کے لئے تحلیل شدہ دھاتوں اور  دھاتوں کی خصوصیات کے لئے ایک کھلی رسائی والے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

یہ سہولت ایک کثیر ادارہ جاتی منصوبے کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (IISC)، بنگلور میں قائم کی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ  دو آلات پر مشتمل ہے جو دھاتوں اور دھات والے عناصر کے لئے 100 پی پی ایم سے لے کر 10 پی پی پی (9 طرح کے حجم) کے ارتکاز کا  درست اور عین مطابق پتہ چلاتا ہے۔

پروجیکٹ ‘فاسٹ فارورڈ ٹو ایس جی ڈی 6: اس منصوبے کے اربن واٹر سسٹم پروگرام کے تحت ثانوی ہندوستانی شہروں (4WD) میں قابل قبول اور قیمتاً قابل برداشت پانی کی ذمہ داری جن اداروں کو دی گئی ہے وہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی سربراہی میں (آئی آئی ٹی بمبئی، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز، امرتا وشوا ودیاپیٹھم، اور آئی آئی ایس سی ادارے ہیں) انہیں  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ (DST) کے تعاون حاصل ہے۔ یہ ادارے پانی کے معیار اور مقدار سے متعلق چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ یہ مسائل دوسرے درجے کے ہندوستانی شہروں کو درپیش ہیں۔

اس آلے میں ایک کواڈروپول انڈکٹیولی کوپُل پلازما ماس اسپیکٹرومیٹر ہے جس میں کوالیشن ری ایکشن سیل (QQQ-ICP-MS) نصب ہے اور ایک انڈکٹیولی کوپُل پلازما آپٹیکل ایمیزن اسپیکٹومیٹر بھی شامل ہے جو دوہرا سراغ لگانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس تجزیاتی سہولت گاہ میں کلیدی ماحولیاتی زہریلے عناصر  (جیسے سی آر، ایف ای، این آئی، سییو، اے ایس، ایس ای، پی بی)  کا پتہ چلانے کی حدیں 5 پی پی ٹی سے کم ہیں۔ تاہم آئی سی پی۔او ای ایس  100 پی پی ایم سے زیادہ سے 100 پی پی بی سے کم کے درمیان ارتکاز کا موثر ڈھنگ سے پتہ چلا سکتا ہے۔ کیو کیو-آئی سی پی-ایم ایس جو متعدد رد عمل اور متصادم گیسوں سے لیس ہے  10 پی پی پی (این جی / ایل) سے بھی کم ارتکاز کے 6 آرڈروں میں موثر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012U39.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023SU3.jpg

******

ع س، ج

U.No. : 5315



(Release ID: 1726136) Visitor Counter : 141