صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت سرکار کی مفت ٹیلی میڈیسن سروس ’ای سنجیونی‘ نے 60 لاکھ طبی صلاح کی تکمیل کی


یومیہ 40000 سے زیادہ مریض دوردراز کے علاقوں سے صحت خدمات کی تلاش میں ای سنجیونی کا استعمال کرتے ہیں

یہ ٹیلی میڈیسن سروس کووڈ کی وبا کے دوران حفظان صحت تک رسائی آسان بنانے میں اہم ثابت ہوئی ہے

Posted On: 10 JUN 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/جون2021 ۔ مرکزی وزارت صحت کی قومی ٹیلی میڈیسن سروس – ای سنجیونی نے 375 سے زیادہ آن لائن اوپی ڈی کے ذریعے 6 ملین (60 لاکھ) طبی صلاح کی تکمیل کرکے ایک اور سنگ میل طے کرلیا ہے۔ اس ٹیلی میڈیسن سروس کے تحت یومیہ کی بنیاد پر 40000 سے زیادہ مریض صحت خدمات کی تلاش میں اس جدید ڈیجیٹل ذریعے کا استعمال کرکے 1600 سے زیادہ ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ کرتے ہیں۔

فی الحال یہ قومی ٹیلی میڈیسن سروس31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کررہی ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت نے نومبر 2019 میں بھارت سرکار کی آیوش بھارت اسکیم کے تحت 155000 ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس کے لئے ای سنجیونی – ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے درمیان ہب اینڈ اسپوکس ماڈل پر مبنی ایک ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کا تصور کیا تھا۔ مارچ 2020 میں کووڈ-19 کی وبا کے سبب ملک بھر میں اوپی ڈی بند ہونے پر مرکزی وزارت صحت نے سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (موہالی) کے تعاون سے اس اقدام کے تیز فروغ اور آغاز کو یقینی بنایا۔

ای سنجیونی اے بی- ایچ ڈبلیو سی – ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے درمیان ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کو تقریباً 30 ریاستوں میں تقریباً 20000 ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرس نے اسپوکس کی شکل میں اور 1800 سے زیادہ ہب نافذ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے بھی ای سنجیونی او پی ڈی پر ایک قومی اوپی ڈی کی میزبانی کی ہے، جہاں وزارت دفاع کے لئے بلائے گئے 100 سے زیادہ تجربہ کار ڈاکٹر اور ماہرین ملک بھر کے مریضوں کی خدمت کرتے ہیں۔

کئی ریاستوں میں لوگوں نے ای سنجیونی کے فائدوں کو تیزی سے پہچانا ہے اور اس نے صحت خدمات کی تلاش میں اس ڈیجیٹل طریقے کو بڑے پیمانے پر تیزی سے اپنانے کے حوصلہ افزا رجحان کو جنم دیا ہے۔ اس سے خاص طور پر دیہی علاقوں میں مخصوص صحت خدمات تک رسائی میں بڑی بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سروس شہری علاقوں کے مریضوں کے لئے بھی مفید بن گئی ہے۔ خاص طور پر موجودہ وبا کی دوسری لہر کے دوران جس نے ملک میں صحت خدمات کےنظام تقسیم پر بھاری بوجھ ڈالا ہے۔

بہت ہی کم وقت میں بھارت سرکار کی اس قومی ٹیلی میڈیسن سروس نے ڈیجیٹل صحت کے معاملے میں شہری اور دیہی بھارت کے درمیان موجود خلیج کو پاٹ کر بھارت کے صحت خدمات کے نظام نے تعاون دینا شروع کردیا ہے۔ یہ سروس سیکنڈری اور ٹرٹیئری سطح یعنی دوسری اور تیسری سطح کے اسپتالوں کا بوجھ کم کرکے زمینی سطح پر ڈاکٹروں اور ماہرین کی کمی کو بھی دور کررہی ہے۔ قومی ڈیجیٹل صحت مشن کے مطابق ای سنجیونی ملک میں ڈیجیٹل صحت کے ایکو سسٹم کو بھی مضبوط کررہا ہے۔

ای سنجیونی کو اپنانے  یعنی اس کے ذریعے طبی صلاح لینے کے معاملے میں 10 پیش پیش رہنے والی ریاستیں آندھراپردیش (1219689)، تمل ناڈو (1161987)، کرناٹک (1056447)، اترپردیش (952926)، گجرات (267482)، مدھیہ پردیش (264364)، بہار (192537)، مہاراشٹر (177629)، کیرالہ (173734) اور اتراکھنڈ (134214) ہیں۔

ای سنجیونی https://esanjeevaniopd.in/ کے علاوہ اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5326



(Release ID: 1726135) Visitor Counter : 249