پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایل پی جی صارفین کے لئے ری فِل بکنگ پورٹیبلٹی
یہ مخصوص سہولت جلد ہی چنڈی گڑھ، کوئمبٹور، گڑگاؤں، پونے اور رانچی میں دستیاب ہوگی
Posted On:
10 JUN 2021 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 جون 2021، توانائی کو سبھی کے لئے قابل رسائی اور سستی بنانے کے وزیراعظم کے وژن کی مطابقت کرتے ہوئے اور ایل پی جی صارفین کو مزید بااختیار بنانے کے مقصد سے ایل پی جی صارفین کو یہ انتخاب کرنے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ جس ڈسٹری بیوٹر سے چاہیں، اپنے ایل پی جی سلینڈر کو ری فل کراسکتے ہیں۔ صارفین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنی آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) کے اندر اپنے پتے پر کیٹرنگ کرنے والے ڈسٹری بیوٹروں کی فہرست سے اپنے ڈلیورنگ ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کرسکیں۔جلد ہی شروع کئے جانے والے پائلٹ مرحلے میں یہ منفرد سہولت چنڈی گڑھ، کوئمبٹور، گڑگاؤں، پونے اور رانچی میں دستیاب ہوگی۔
رجسٹرڈ لاگن استعمال کرتے ہوئے موبائل ایپ / کسٹمر پورٹل کے ذریعہ ایل پی ری فل بک کراتے وقت کسٹمر کو ڈلیورنگ ڈسٹر بیوٹروں کی ایک فہرست دکھائی جائے گی، جس میں ان کی کارگزاری کی ریٹنگ بھی درج ہوگی۔ کسٹمر ایل پی جی ری فل حاصل کرنے کے لئے اپنے علاقے کی فہرست سے کسی بھی ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل ایل پی جی سروسز
ڈیجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت کام کرنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں گاہکوں کے مسلسل ڈیجیٹل تجربے کے لئے اپنی سہولتوں کو مسلسل اپ گریڈ کررہی ہیں۔ کووڈ۔ 19 کے دوران عائد کردہ پابندیوں کے پیش نظر بغیر رابطہ والے ٹرانزیکشن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے او ایم سیز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعہ اپنے ایل پی جی ری فل بک کرانے اور ادائیگی کرنے کے لئے گاہکوں کی مدد کرنے کے مقصد سے درج ذیل ڈیجیٹل اقدامات کئے ہیں۔
موڈ
|
انڈین
|
بھارت گیس
|
ایچ پی گیس
|
پورٹل اور موبائل ایپ :کسٹمر ری فل بک کراسکتے ہیں، اپنے ذاتی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ، پورٹیبلٹی کے لئے اپلائی، کنکشن کے ٹرانسفر، پتے میں تبدیلی اور ری فل سے متعلقہ تمام خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
|
https://cx.indianoil.in
اور انڈین آئل ون موبائل ایپ
|
https://my.ebharatgas.
اور ہیلو بی پی سی ایل موبائل ایپ
|
https://myhpgas.in
اور ایچ پی پے موبائل ایپ
|
آئی وی آر ایس اور ایس ایم ایس نمبر کے ذریعہ ری فل بکنگ
|
77189 55555
|
7715012345 / 7718012345
|
ریاست وار ٹیلی فون نمبروں کی فہرست
https://www.hindustanpetroleum.com/hpanytime
|
مسڈ کال کے ذریعہ ری فل بکنگ
|
84549 55555
|
7710955555
|
9493602222
|
واٹ ایپ
|
75888 88824
|
1800224344
|
9222201122
|
مذکورہ بالا ڈیجیٹل موڈز کے علاوہ کسٹمرز امنگ (یونیفائڈ موبائل ایپ فار نیو گورنینس) ایپ یا بھارت بل پے سسٹم ایپس اور پلیٹ فارموں کے ذریعہ بھی ایل پی جی ری فل بک کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسٹمرز مقبول ای کامرس ایپ یعنی امیزون، پے ٹی ایم وغیرہ کے ذریعہ بھی اپنے ری فل بک کراسکتےہیں اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔
ایل پی جی صارفین کے لئے ایل پی جی کنکشن پورٹیبلٹی
ایک ہی علاقے میں کام کرنے والے دوسرے ڈسٹری بیوٹر کے پاس ایل پی جی کنکشن کے آن لائن ٹرانسفر کی سہولت ، ایل پی جی کسٹمر کو متعلقہ او ایم سی کے ویب پورٹل اور ان کے موبائل ایپ پر بھی فراہم کرائی گئی ہے۔
سورس دسٹری بیوٹر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسٹمر سے رابطہ کرکے ان سے بات کرسکتا ہے۔ اگر کسٹمر متفق ہوجائے تو وہ تین دن کی مقررہ مدت کے اندر اپنی پوریبلٹی کی درخواست واپس لے سکتا ہے۔ دوسری صورت میں کنکشن دوسرے ڈسٹری بیوٹر کے پاس ٹرانسفر ہوجائے گا۔
یہ سہولت مفت دستیاب ہے۔ اس سہولت کے لئے کوئی فیس یا ٹرانسفر چارج ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ مئی 2021 میں 55759 پورٹیبلٹی درخواستوں پر کامیابی سے عمل کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 1726078)
Visitor Counter : 427