وزارت دفاع
بھوٹان کے جینٹل مین کیڈٹ کو انڈین ملٹری اکیڈمی میں باوقار ترغیبی ٹرافی سے سرفراز کیا گیا
Posted On:
10 JUN 2021 4:07PM by PIB Delhi
انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے)، دہرہ دون میں 09 جون 2021 کو منعقد ایک شاندار ایوارڈ تقریب میں مملکت بھوٹان کے ایک غیر ملکی جینٹل مین کیڈٹ (ایف جی سی)، جونیئر انڈر آفیسر (جے یو او) کنلے نوربو کو اکیڈمی میں اپنی ٹریننگ کے دوران شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے باوقار ترغیبی ٹرافی سے نوازا گیا۔ ایف جی سی کو باوقار ترغیبی ٹرافی دینے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ انہوں نے، جن جی سی نے اپنی ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ان کے درمیان، ’بیسٹ ان فزیکل ٹریننگ‘ (جسمانی تربیت میں بہترین)، ٹرن آؤٹ میں بیسٹ اور ڈرِل میں بیسٹ ایوارڈز جیتے تھے۔ جے یو او کنلے نوربو رائل بھوٹان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے جا رہے ہیں اور نو بیرونی ممالک کے 84 ایف جی سی کا حصہ ہیں جو آئی ایم اے میں 12 جون 2021 کو پری- کمیشن ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہونے والے ہیں۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایف جی سی احسان اللہ سعادت کو ایف جی سی کے درمیان سروس سبجیکٹ، آؤٹ ڈور ایکسرسائز اور بک ریویو میں بیسٹ کے لیے منتخب ہونے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئی ایم اے کا اپنی ٹریننگ کے معیارات کی وجہ سے پوری دنیا کے افواج میں کافی احترام کیا جاتا ہے۔ اکیڈمی میں ہر چوتھا جی سی غیر ملکی فوج سے ہے۔ یہ ایوارڈ آئی ایم اے کے اس امتیاز کی ترجمانی کرتا ہے جو وہ پاسنگ آؤٹ کورس کے جینٹل مین کیڈٹ (جی سی) کے لیے، ان کی شہریت سے قطع نظر، جائزہ اور ایوارڈ کی پالیسی میں اختیار کرتا ہے۔یہ چیزیں جی سی کے اندر مقابلہ کرنے اور جیتنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5317
(Release ID: 1726062)
Visitor Counter : 169