سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی –آئی ایل ایس نے مویشیوں پرمطالعہ کئے جانے کا پلیٹ فارم قائم کیا

Posted On: 07 JUN 2021 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07؍جون :کووڈ -19کی وجہ سے دنیا میں ایک بڑی وباء پیداہوئی ہے ۔ سائنسی اورکلینیکل برادری اس کی موثر روک تھام اوراس کےعلاج معالجے تیارکرنے میں زبردست طریقے سے مصروف ہے ۔ اس کوروناوائرس کی وباءسے انسانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک بنیادی  حکمت عملی ،موثر ویکسین اورعلاج تیارکرناہے ۔ فی الحال بہت سے کلینیکل تجربے کئے جارہے ہیں جو کلینیکل تجربوں سے پہلے کی تحقیق ہے ، اوراس کے لئے ایک مثالی طریقہ کارکی ضرورت ہے ، جس کے تحت وائرس اوراس سے  حفاظت کے لئے علاج کے تجربے کئے جانے چاہیئں ۔ جانوروں پرکئے جانے والے تجربے سارس –کوو -2 کے کافی قریب ہیں جو انسانوں کی بیماریوں سے کافی مماثلت رکھتے ہیں اوریہ بیماری کے پیداہونے سے متعلق تحقیق کے لازمی عنصرہیں ، کیونکہ امکانی ویکسین اوروائرس سے روک تھام کی دوائیں اس کی بنیاد پرہی تیارکی جاتی ہیں ۔ چوہے جیسے چھوٹے جانور، سارس کوو-2کے مطالعہ کے لئے کافی اہم ہیں ، کیونکہ ان جانوروں میں ، انسانوں میں پائی جانے والی کووڈ 19کی  پیتھالوجی کی علامات پیداکی جاسکتی ہیں ۔ مختلف جانوروں میں چوہاایک ایساجانورہے جو سارس کوو-2  انفیکشن کے مطالعات میں وسیع طورپر استعمال کیاجاتاہے ۔

ان جانوروں میں کئے جانے والے تجربات کے لئے مختلف ماہرین اور جانوروں کی حفاظت کے ماہرین نیز تیسری سطح کی لیباریٹریز (اے بی ایس ایل -3) کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سارس کوو-2 کے لئے وائرس کی روک تھام اورویکسین امیدوارتیارکرنے کے لئے ان ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے بھوبنیشورکے حیاتی علوم کے ادارے (حکومت ہند کے بائیوٹکنالوجی کے محکمے کے ایک خودمختارتحقیقی ادارے ) کے سائنسدانوں نے ان جانوروں کے نمونے   اوراے بی ایس ایل -3لیباریٹری قائم کی ہے ۔ آئی ایل ایس میں یہ پلیٹ فارم ، مشن کووڈ  سرکشا کے تحت بائیوٹکنالوجی کی صنعتی تحقیقی امداد کی کونسل (بی آئی آراے سی ) کی مدد سے شروع کیاگیاہے ۔

اس ادارے کی ، کووڈ 19سے متعلق تحقیقی ٹیم نے حال ہی میں آئی ایل ایف میں ایک مقامی وائر س کا استعمال کرکے سارس کوو-2کے چوہوں کے ماڈل تیارکئے ہیں ۔ آئی ایس ایل میں کئے مطالعات سے پتہ چلاہے کہ چوہوں کے درمیان سارس کوو-2 انفیکشن کی مماثلت موجود ہے ۔ ان کلینیکل معیارات کے تجزیوں کے ساتھ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سارس کوو-2 انفیکشن کی پیتھوسوشیولوجیکل علامتیں اُن علامتوں سے ملتی ہیں جوکووڈ 19کے ابتدائی مریضوں میں بتائی گئی تھیں ۔ اس سے مضبوط مالیکیولر شواہد فراہم ہوئے ہیں ، جو کووڈ 19ریسرچ میں اس ماڈل کے کلینیکل جواز کو تقویت  دیتے ہیں ۔ان مطالعات کو ایک باوقارجریدے ایف اے ایس ای بی میں حال ہی میں شائع کیاگیاہے ۔ آئی ایل ایس پلیٹ فارم کے حالیہ اورامکانی صارفین میں این آئی آرآرایچ ممبئی ، آئی آئی ٹی اندور، این سی ڈی ایس –ان اسٹیم ، بنگلور، این سی ایل پنے ، سی آئی اے بی مہالی وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ مطالعہ ڈاکٹرشتی بھوسن سیناپتی اورڈاکٹرغلام سید کی سربراہی والی ایک ٹیم نے کیاتھا ۔ ادارے کے ڈائرکٹر  ڈاکٹراجے پریدا کا خیال ہے کہ یہ جانوروں کا ماڈل اور ادارے کی اے بی ایس ایل ٹیم سہولت، سارس کوو-2کے لئے جانچ ، دوائیں تیارکرنے اورویکسین امیدوار تیارکرنے سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں ایک بڑا رول اداکرے گی۔ ڈاکٹرپریدا نے  آئی ایل ایس نے کے18-ایچ      اے سی ای -2، ٹرانس جینک چوہوں کی بستیاں بھی قائم کیں ، جو ان مطالعات ،دوائیں اورویکسین تیارکرنے میں مددگارثابت ہوں گی ۔ یہ  سہولت رقم کی ادائیگی کرکے یا اشتراک کے طریقہ پرمبنی ہوگی ، جسے ملک اوربیرون ملک کے  ماہرین تعلیم، صنعت اور اسٹارٹ اپس استعمال کرسکیں ۔

****************

 

U-5960



(Release ID: 1725932) Visitor Counter : 331