شہری ہوابازی کی وزارت
ہندوستان کو پرواز کی تربیت وینے والی 8 نئی اکیڈمیاں ملیں گی
Posted On:
02 JUN 2021 6:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی 2جون 2021: ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، اے اے آئی کی پرواز کی تربیت دینے والی تنظیم (ایف ٹی او) سے متعلق نرم بنائی گئی پالیسی کے تحت پرواز کی تربیت دینے والی 8 نئی اکیڈمیاں حاصل ہوں گی۔ یہ اکیڈمیاں بیلگاوی، جلگاؤں، کالابراگی، کھجوراہو اورلیلا باڑی میں قائم کی جائیں گی۔ ان 8 ایف ٹی او کے قیام کا مقصد ہندوستان کو پروازوں کی تربیت کاایک عالمی مرکز بنانا اور ہندوستانی کیڈٹوں کے غیر ملکی ایف ٹی او میں جانے کو روکنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایف ٹی او پڑوسی ملکوں کے کیڈٹوں کی ہندوستان میں پرواز کی تربیت کی ضروریات کو پورا بھی کرے گی۔
ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) کی ٹیم کی عہد بستگی اور حوصلے کی تصدیق اس حقیقت سے ہوتی ہے کہ انہوں نے کووڈ-19 کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والے چیلنجنگ دور کے دوران نیلامی کے عمل کو پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان پانچ ہوائی اڈوں کو بہت احتیاط کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ ان ہوائی اڈوں میں موسم کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹ بہت کم ہے اور شہری /فوجی فلائی ٹریفک کی آمد ورفت سے بھی بہت کم رکاوٹ پڑتی ہے۔ اس پہلے سے ہندوستان کے پرواز کی تربیت دینے والے سیکٹر کو آتم نربھر بھارت پہل کے تحت زیادہ خود کفالت اورپائیداری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اس سلسلے میں نومبر 2020 میں بولیاں طلب کی تھیں، نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو 31 مئی 2021 کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔بولی لگانے والوں میں ایشیا پیسفک، جیٹ سرو،ریڈ برڈ، سموردھن اوراسکائی نیکس شامل ہیں۔کامیاب بولی لگانے والوں کے لئے قائم پیمانوں میں ہوابازی میں تحفظ کے پہلوؤں سے روسناشی، ریگولیٹری نظام کی جانکاری، پائلٹ کے ذریعہ چلائے جانے والے طیاروں میں پائلٹ کی تربیت دینے کے لئے تجربہ، ساز وسامان کی دستیابی اورٹرینر کی موجودگی شامل ہیں۔ بولی لگانے والوں کے لئے ایف ٹی او کو پسندیدہ بنانے کی خاطر اے اے آئی نے کم ازکم اور سالانہ کرایہ کو کم کرکے 15 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ان پروجیکٹوں کے کاروبار کرنے میں آسانی کےلئے ہوائے اڈے کی رائلٹی کو ختم کردیا گیا ہے۔
******
U-NO.5305
ش ح۔وا۔ ف ر
(Release ID: 1725909)
Visitor Counter : 174