صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال



ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ویکسین کی 25  کروڑ سے زیادہ خوراکیں مہیا کرائی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دینے کے لئے اس وقت بھی 1.33  کروڑ خوراکوں سے زیادہ دستیاب

Posted On: 09 JUN 2021 12:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 9 جون 2021،      ملک گیر ٹیکہ کاری مہم  کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی حکومت کووڈ کی ویکسین مفت مہیا کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے۔اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو براہ راست ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سہولت فراہم کرتی رہی ہے۔ٹیکہ کاری کا عمل حکومت ہند  کی اس جامع حکمت عملی کا اہم جز ہے جو وہ عالمی وبا کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے سلسلے میں کرتی رہی ہے۔اس میں جانچ ، تشویش، علاج اور کووڈ کے حوالے سے مناسب طور طریقے بھی شامل ہیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں لبرا لائزڈ  اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی پر عمل درآمد یکم مئی 2021 سے شروع ہوچکا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے کسی بھی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ اور سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین کی مجموعی خوراکوں کا 50 فیصد حکومت  ہند کے ذریعہ خریدا جائے گا۔حکومت ان خوراکوں کو ریاستی حکومتوں کے لئے مکمل طور پر مفت فراہم کرائے گی، جیسا کہ پہلے بھی کیاجاتا رہا ہے۔

اب تک  حکومت ہند کے ذریعہ (بلا قیمت) اور براہ راست ریاستی خریداری زمرے کے ذریعہ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  25  کروڑ سے زیادہ(250641440) ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی گئی ہے۔

خوراکوں کی مجموعی کھپت، جس میں ضائع ہونے والا حصہ بھی شامل ہے،237421808  خوراکیں ہیں۔(آج صبح آٹھ بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات سے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس  1.33  کروڑ سے زیادہ(13368727) کووڈویکسین کی خوراکیں موجود ہے۔ جن کااستعمال کیاجانا ابھی باقی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکے کی 3 لاکھ سے زیادہ  (381750) خوراکیں پائپ لائن  میں ہیں اور اگلے تین دنوں میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو فراہم کردی  جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5274

                          



(Release ID: 1725777) Visitor Counter : 190