کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کابینہ نے نئی سرمایہ کاری پالیسی  (این آئی پی) 2012 بشمول  ترمیم  کو  راما گنڈم  فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ پر نافذ کئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 09 JUN 2021 3:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 9 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں  اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کابینہ کمیٹی  نے  نئی سرمایہ کاری پالیسی (این آئی پی)۔ 2012 بشمول  اس کی ترمیم بتاریخ 7 اکتوبر 2014 کو  راما گنڈم فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ  (آر ایف سی ایل) پر نافذ کئے جانے کے لئے  فرٹیلائزرز کے محکمہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

آر ایف سی ایل  ایک جوائنٹ وینچر کمپنی ہے  جس میں نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹیڈ (این ایف ایل)، انجینئرز انڈیا لمیٹیڈ (ای آئی ایل) اور فرٹیلائزرز کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایف سی آئی ایل) شامل ہیں، اس کا قیام 17 فروری 2015 کو عمل میں آیا تھا۔ آر ایف سی ایل  12.7 میٹر ک  ٹن سالانہ (ایل ایم ٹی پی اے) کی صلاحیت والا  ایک نیا گیس پر مبنی گرین فیلڈ  نیم کوٹیڈ  یورپا پلانٹ  قائم کرتے ہوئے ، ایف سی آئی ایل کی سابق راما گنڈم یونٹ  کا احیا کررہی ہے۔ آر ایف سی  ایل  یوریا پروجیکٹ کی لاگت  6165.06 کروڑ روپے ہے۔ آر ایف سی ایل پلانٹ کے لئے گیس کی سپلائی  گیل  جی ایس پی ایل انڈیا  ٹرانسکو لمیٹیڈ (جی آئی ٹی ایل) کی  ایم ب بی وی پی ایل (ملا ورم ۔ بھوپال۔ بھیلواڑہ۔ وجے پور گیس پائپ لائن) کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

جدید ترین گیس پر مبنی آر ایف سی ایل پلانٹ  ایف سی آئی ایل/ ایچ ایف سی ایل کی بند پڑی ہوئی یوریا کائیوں  کے احیا کرتے ہوئے یوریاکے شعبے میں خود کفیلی حاصل کرنے کے مقصدسے  حکومت   کے ذریعہ کی جانے والی پہل کا ایک حصہ ہے۔راما گنڈم پلانٹ شروع ہونے  پر  ملک میں یوریا پروڈکشن  میں  12.7  ایل ایم ٹی پی اے کا اضافہ ہوگا اور  اس سے  یوریا کے پروڈکشن میں بھارت  کو آتم نربھر بنانے کے   وزیراعظم کے  وژن کو  عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔ یہ جنوبی بھارت کی ایک بڑی فرٹیلائزرز مینوفیکچرنگ اکائی ہوگی۔  اس پروجیٹ سے  نہ صرف  کسانوں کو  فرٹیلائزرز کی دستیابی میں بہتری آئے گی بلکہ   اس سے اس  خطہ کی معیشت کو بھی فروغ ملے گاار  بنیادی ڈھانچے مثلاً سڑکوں، ریلوے ، معاون سڑک وغیرہ  کے فروغ کے ساتھ ملک  کے لئے خوراک کے تحفط  کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

آر ایف سی ایل میں بہت  منفرد خصوصیات ہیں مثلاً سب سے زیادہ صلاحیت کے سنگل ٹرین یوریا پلانٹ  کے ساتھ یوریا کے پروڈکشن میں توانائی کی بچت  کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی ایچ ٹی  ای آر (ہلدرٹاپسے ایکسچنج ریفارمر) بہترین کوالیٹی کے یوریا پریل  کو یقینی بنانے کے لئے 140 میٹر اونچا پریلنگ ٹاور ، یورپا کے ڈسپیچ کے  لئے پوری طرح خودکار  بیگنگ اور ریل  / ٹرک لدائی سہولت  جوکہ 4000  ایم    ٹی  سے زیادہ  یوریا یومیہ   ڈسپیچ کرنے کی صلاحیت  رکھتی ہے، ایم سی آر (مین کنٹرول روم) جو کہ  ڈی سی ایس  (ڈسٹریبوٹیڈ کنٹرول سسٹم)، ای ایس ڈی (بہتر تحفظ اور دستیاب کے لئے  ایمرجنسی  شٹ ڈاؤن سسٹم)،  آن لائن ایم ایم ایس (مشین مانیٹرنگ سسٹمز)، او ٹی ایس (آپریٹر ٹریننگ سیمولیٹر)،  ماحولیات کی نگرانی کے نظام  سے  لیس ہے۔ یہ سسٹمز  بہت زیاد متحرک، ڈیڈیکیٹیڈ ، تربیت یافتہ آپریشنز کے ذریعہ  چلائے جاتے ہیں۔

اس سہولت میں  دنیا کی بہترین ٹکنالوجیز کو یکجا کیا گیا ہے، جس کا مقصد  تلنگانہ کے ساتھ ساتھ  بھارت کی دیگر جنوبی اور  وسطی ریاستوں  یعنی  آندھرا پردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ،  مہاراشٹر وغیرہ میں  بھی  یوریا کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔آر ایف سی ایل میں  تیار کئے جانے والے یوریا کی مارکیٹنگ نیشنشل فرٹیلائزرز  لیمیٹیڈ کے ذریعہ کی جائے گی۔

قابل غور ہے کہ حکومت ہند  ایف سی آئی ایل / ایچ ایف سی ایل کی  پانچ بند پڑی اکائیوں کا احیا کررہی ہےاس کے لئے   تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے سرکاری شعبے کے ممتاز اداروں  کے ساتھ  جوائنٹ وینچر قائم کرتے ہوئے  راما گنڈم  (تلنگانہ)، تلچر (اوڈیشہ)، گورکھپور (اترپردیش)، سندری (جھارکھنڈ) اور برونی (بہار) میں  ایک ایک  12.7  ایل ایم ٹی پی اے صلاحیت  والا نیا امونیا یوریا پلانٹ  قائم کیا جائے گا۔ ان پلانٹوں کے کام کرنے پر ملک کے اندر یوریا کے پروڈکشن میں 63.5 ایل ایم ٹی پی اے کا اضافہ ہوگا جس سے  اتنے ہی یوریا کی درآمد میں کمی آئے گی اور اس سے  بہت زیادہ غیر ملکی زر مبادلہ کی بچت ہوگی اور  ملک یوریا کے شعبے میں  خود کفیلی اور وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو حقیقت کا جامہ پہنانے کی جانب   گامزن ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5270

                          


(Release ID: 1725682) Visitor Counter : 187