امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا دیوالی تک بڑھائی گئی


نومبر تک 80 کروڑ لوگوں کو ہر مہینہ مفت خوردنی اناج ملتا رہے گا

ایف سی آئی نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 69 ایل ایم ٹی مفت خوردنی اناج سپلائی کی

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت سبھی 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مئی 2021 کے لئے 100 فیصد مفت خوردنی اناج حاصل کئے

شمال مشرق کی ریاستوں، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تری پورہ نے مئی- جون 2021 کے لئے پورا خوردنی اناج حاصل کیا

بھارت سرکار پی ایم جی کے اے وائی کے تحت پورا خرچ برداشت کرے گی

Posted On: 08 JUN 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جون2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل قوم کے نام اپنے خطاب میں پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی-III) کو دیوالی تک بڑھانے کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کا مطلب ہے کہ 80 کروڑ لوگوں کو نومبر 2021 تک ہر ماہ یقینی مقدار میں مفت خوردنی اناج ملتا رہے گا۔

7جون 2021 تک فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سبھی 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 69 ایل ایم ٹی مفت خوردنی اناج کی سپلائی کرچکا ہے۔ 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، کیرالہ، لکشدیپ، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ اور تری پورہ نے مئی- جون 2021 کے لئے پورے الاٹمنٹ کا پوری طرح اٹھان کرلیا ہے۔ 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں جزائر انڈمان و نیکور، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دمن و دیو نگر حویلی، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، اڑیسہ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، اترپردیش،  اتراکھنڈ اور مغربی بنگال نے مئی 2021 کے الاٹمنٹ کا 100 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

شمال مشرق کی 7 ریاستوں میں سے 5 ریاستوں اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تری پورہ نے مئی- جون 2021 کے الاٹمنٹ کا پوری طرح اٹھان کرلیا ہے۔ منی پور اور آسام میں خوردنی اناج کے حصول کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی اس کے پورا ہونے کا امکان ہے۔

ایف سی آئی سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو بحسن و خوبی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں خوردنی اناج پہنچارہا ہے۔ مئی 2021 کے دوران ایف سی آئی کے ذریعہ 46 ریک یومیہ کی شرح سے 1433 خوردنی اناج کے ریکوں کا لدان کیا گیا۔

بھارت سرکار ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی شراکت داری کے بغیر فوڈ سبسڈی، بین ریاستی نقل و حمل اور ڈیلرس مارجن / اضافی ڈیلرس مارجن کا خرچ پوری طرح برداشت کرے گی۔

بھارت سرکار نے سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکاروں کو پی ایم جی کے اے وائی کے تحت خوردنی اناج کی مفت تقسیم پابند وقت طریقے سے کرنے کے لئے کہا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے تحت موجودہ کووڈ وبا کے درمیان مستفیدین کو مفت خوردنی اناج کی سپلائی کی جارہی ہے اور اس طرح مستفیدین کے لئے غذائی تحفظ دستیاب کرایا جارہا ہے۔ بھارت سرکار نے کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ اقتصادی حالات سے غریبوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا اعلان کیا تھا۔ یوجنا کے تحت  این ایف ایس اے کے دائرے میں آنے والے مستفیدین کو فی کس فی ماہ 5 کلوگرام کی شرح سے خوردنی اناج دیا جارہا ہے۔

 

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اٹھان کی تفصیلات (7.6.2021 تک)

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5242

 



(Release ID: 1725507) Visitor Counter : 228