صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز تعلیمی مقاصد یا روزگار کے مواقع، یا ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے ہندستانی ٹیم کے حصے کے طور پر بین الاقوامی سفر کرنے والے افراد کی ٹیکہ کاری کے لئے ایس او پی جاری کرے گا
کوون سرٹی فکیٹ ایسے مسافروں کے پاسپورٹ سے منسلک ہوں گے
ویکسن کی قسم ’’کووی شیلڈ‘‘ کا ذکر سرٹی فکیٹ کے لئے کافی ہے ؛ ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ میں کوالیفائی کرنے کے لئے کسی اور اندراج کی ضرورت نہیں ہے
Posted On:
07 JUN 2021 7:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7جون2021/ اس سال 16 جنوری سے حکومت ہند’’ مکمل حکومت‘‘ (whole of Government) کے تحت موثر ویکسی نیشن مہم کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہے۔ ویکسی نیشن مہم کو عالم گیر بنانے کے مقصدکے ساتھ حکومت نے یکم مئی 2021 سے ہندستان کی لبرلائزڈ مرحلہ III کے آغاز کے ساتھ ہی 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام بالغوں کے لئے ویکسی نیشن کھول دی ہے۔
مرکزی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہےکہ ٹیکہ کاری کے عمل کو منظم کیا جائے گا۔ آبادی کے سبھی طبقات کا احاطہ بڑھایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ ایسے افراد کے لئے کووی شیلڈ کی دوسری خوراک کے دینے کی اجازت دینے کے لئے موصول ہوئی متعدد درخواستوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے جنہوں نے کووی شیلڈ کی صرف پہلی خوراک لی ہے، اور تعلیمی مقاصد یا روزگار کے مواقع یا ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے ہندستانی ٹیم کے حصے کے طور پر لیکن جن کی طے شدہ سفر کی تاریخیں پہلی خوراک سے 84 دنوں کے موجودہ لازمی کم از کم وقفے کے پورا ہونے سے پہلے آتی ہیں، اور وہ مذکورہ مقاصد کے لئے بین الاقوامی سفر کرنے کی مانگ کررہے ہیں، صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایسے افراد کی ٹیکہ کاری کی سہولت مہیا کرنے کے لئے لکھا ہے۔
وزارت نے اس سلسلہ میں ایس او کی جاری کئے ہیں جنہیں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بتا دیا گیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ان ایس او پی کو فوری طور پر نافذکرنے کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے اور تمام ضروری اقدام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایس او پی اس طرح ہے:فی الحال کووڈ-19 این ای جی وی اے سی کے لئے ویکسین دینے پر قومی ماہرین گروپ کی سفارشوں کی بنیاد پر، قومی کووڈ-19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کے تحت کووی شیلڈ ویکسن کا وقفہ 12 سے 16 ہفتے پر یعنی خوراک دیئے جانے کے بعد 84 دن (دوسری خوراک دی جانی چاہئے)
ایسے افراد کے لئے کووی شیلڈکی خوراک دیئے جانے کی اجازت دینے کے لئے متعد د درخواستیں موصول ہونے کے ساتھ ، جنہوں نے صرف کووی شیلڈ کی پہلی خوراک لی ہے، اور تعلیمی مقاصد یا روزگار کے مواقع کے لئے یا ٹوکیو المپک کھیلوں کے لئے ہندستانی ٹیم کے حصے کے طور پر حصہ لینے کے لئے بین الاقوامی سفر کرنے کی مانگ کررہے ہیں لیکن جن کے پہلی خوراک کی تاریخ سے 84 دنوں کے موجودہ لازمی کم از کم وقفے کے پورا ہونے سے پہلے مقررہ سفر کی تاریخیں آگئی ہیں، اس مسئلے پر خصوصی اختیار والے گروپ پانچ (ای جی -5) کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلہ میں مناسب سفارشیں موصول ہوئی ہیں۔
یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ پاسپورٹ کے ذریعہ ایسی ویکسی نیشن حاصل کی جاسکتی ہے جو موجودہ ہدایات کے مطابق شناختی دستاویزات میں سے ایک ہے۔ تاکہ پاسپورٹ نمبر سرٹی فکیٹ میں چھاپے،اگر پہلی خوراک کی انتظامیہ کے وقت پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاتا تھا تو ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ میں استعمال ہونے والے فوٹو شناختی کارڈ کی تفصیلات ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ میں چھاپ جائیں گی اور ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ میں پاسپورٹ کے ذکر پر زور نہیں دیاجائے گا جہاں بھی ضروری ہو، مجاز اتھارٹی فائدہ اٹھانے والے کے پاسپورٹ نمبر کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ کو جوڑنے کے لئے ایک اور سند جاری کرسکتی ہے ۔
یہ سہولت ان لوگوں کے لئے دستیا ب ہوگی جنہیں 31 اگست 2021 تک کی مدت میں ان مخصوص مقاصد کے لئے بین الاقوامی سفر کرنے کی ضرورت ہے۔
کووڈ ویکسی نیشن مراکز اور اے ای ایف آئی منجمنٹ وغیرہ سے متعلق وزارت کے رہنما خطوط میں بتائے گئے تمام تکنیکی پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔
یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوی شیلڈ، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور ڈی سی جی آئی کے ذریعہ منطور شدہ 3 جون 2021 تک ڈبلیو ایچ او کے استعمال کے لئے ایک ویکسین ہے۔ متعلقہ اندراج ڈبلیو ایچ او کے سیریل نمبر4 پر دستیاب ہے۔
https://extranet.who.int/pqweb/sites/default/files/documents/Status%20of%20COVID-19%20Vaccines%20within%20WHO%20EUL-PQ%20evaluation%20process%20-%203%20June%202021.pdf
ویکسن کی قسم کا ذکر کووی شیلڈ کے طور پر کافی ہے اور ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ میں کوالیفائنگ کے لئے کسی اور اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
کوون نظام جلد ہی اس طرح کے غیر معمولی معاملات میں دوسری خوراک کی انتظامیہ کے لئے سہولت فراہم کرے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5216
(Release ID: 1725235)
Visitor Counter : 396