وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرانے کے لیےنیاای فائلنگ پورٹل 7 جون 2021 کو لانچ کیا گیا
کئی طرح کی نئی خصوصیات متعارف کرائی گئیں
آئی ٹی آر کی مفت تیاری کے لیےانٹرایکٹیوسافٹ ویئر بھی دستیاب
ٹیکس دہندگان کی مدد کےلئے نئے کال سنٹرکا بھی قیام
Posted On:
05 JUN 2021 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 جون:
انکم ٹیکس محکمے نے 07 جون 2021 کو اپنا نیا ای- فائلنگ پورٹل لانچ کیا۔ www.incometax.gov.in نئے ای- فائلنگ پورٹل سے ٹیکس دہندگان کوآسان اور جدید ترین سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندراتجربہ حاصل ہو گا۔ نئے پورٹل کی کچھ جھلکیاں ذیل میں تفصیل سے دی جا رہی ہیں:
- اس نئے پورٹل کو فوری طور پر انکم ٹیکس ریٹرن(آئی ٹی آر) فائل کرنے سے مربوط کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو تیزی کے ساتھ رقم واپس کی جا سکے۔
- ٹیکس دہندگان کو آسانی کے ساتھ ہر طرح کی اطلاعات فراہم کرانے کیلئے رابطہ اور اپ لوڈز یا التوا کی معاملات کی تفصیل ایک ہی ڈیش بورڈ پر دستاب ہوگی۔
- آئی ٹی آر 1 ، 4 (آن لائن اور آف لائن) اور آئی ٹی آر 2 (آف لائن) کے ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے باہم اثر پزیر سوالات کے ساتھ ہی آئی ٹی آر تیار کرنے کے لیےمفت سافٹ ویئر کوبھی دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ آئی ٹی آر 3 ، 5 ، 6 ، 7 کی تیاری کے لئے جلد ہی سہولت مہیا کردی جائے گی۔
- ٹیکس دہندگان تنخواہ، مکانات و جائیداد ، کاروبار/ پیشہ سمیت آمدنی کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے اپنے پروفائل کو تیزی سے اپ ڈیٹ کرسکیں گے جو ان کےآئی ٹی آر کو پہلے سے بھرنے میں استعمال ہوں گے۔ ٹی ڈی ایس اور ایس ایف ٹی کے اسٹیٹمنٹ اپلوڈ ہونے کے بعد تنخواہ سے حاصل ہونے والی آمدنی، سود، منافع اور سرمایہ کی پوری تفصیلات اس پر دستیاب ہوں گی (مقررہ تاریخ 30 جون ،2021 ہے)۔
- ٹیکس دہندگان کے سوالات کے فوری جوابات اور ان کی مدد کے لئے نیا کال سینٹربنایا گیا ہے۔ تفصیلی سوالات، صارف کے مینول، ویڈیوز اور چیٹ بوٹ/ لائیو ایجنٹ کی بھی فراہمی کرائی گئی ہے۔
- انکم ٹیکس فارم جمع کروانے، ٹیکس کی معلومات رکھنے والے پیشہ وروں کو شامل کرنے ، فیس لیس سکروٹنی میں نوٹسوں پر جوابات جمع کروانے یا اپیلوں کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
یہ پوری طرح واضح کیا جارہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لئے ایڈوانس ٹیکس کی قسط کی تاریخ کے بعد نیا ٹیکس ادائیگی کا نظام 18 جون 2021 کو شروع کیا جائے گا۔ ایک موبائل ایپ کو بھی پورٹل کے ابتدائی آغاز کے بعد لانچ کیا جائے گا ، تاکہ ٹیکس دہندگان مختلف خصوصیات سے واقف ہوسکیں۔مختلف خصوصیات سے واقف ہونے کے سلسلے میں نئے نظام سے آگہی حاصل کرنےمیں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔لہذا ،محکمہ تمام ہی ٹیکس دہندگان/ اسٹیک ہولڈرز سےان ابتدائی ایام میں تھوڑا انتظار کرنے کی درخواست کرتا ہے اس وقت تک جب تک نیا پورٹل لانچ نہ ہوجائے اور ان امور کی انجام دہی کے دوران دوسری سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی کیونکہ یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے۔ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آسانی بہم پہنچانے کے لیےیہ سی بی ڈی ٹی کی دوسری اہم پہل ہے۔
ش ح۔ س ک
U-5201
(Release ID: 1725043)
Visitor Counter : 232