ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں 25ہزار میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن فراہم کرکے ایک اہم سنگ میل طے کیا


پورے ملک میں رقیق طبی آکسیجن سے لدے ٹینکروں کی نقل وحمل نے 1500 ٹینکرس کے نشانے کو بھی پارکرلیاہے

368 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک آکسیجن کی فراہمی کا اپنا عمل مکمل کرلیا ہےجس سے 15 ریاستوں کو راحت پہنچی ہے

آسام میں اس کی پانچویں آکسیجن ٹرین پہنچی ہے یہ ٹرین جھارکھنڈ سے 80 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لیکر وہاں پہنچی ہے

آکسیجن ایکسپریٹ ٹرینوں کے ذریعہ ریاست کرناٹک میں تین ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچائی گئی ہے

مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5790 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2212 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،3097 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،2787 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،2602 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2474 میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں اور400 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے

Posted On: 05 JUN 2021 2:28PM by PIB Delhi

 

بھارت کا ریلوے کامحکمہ تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے نئے حل تلاش کرتے ہوئے پورے ملک کی مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن(ایل ایم او) فراہم کرکے راحت پہنچانے سے متعلق اپنا سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں 25ہزار میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن  فراہم کرکے ایک اہم سنگ میل طے کیا۔اب تک بھارتی ریلویز نے پورے ملک کی مختلف ریاستوں کو 1503 سے زیادہ ٹینکروں میں 25629 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 368 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کرلیا ہے۔ جس سے مختلف ریاستوں کو بہت راحت پہنچی ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک 30 ٹینکروں میں 482 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لیکر 7آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔

آسام میں اس کی پانچویں آکسیجن ٹرین پہنچی ہے یہ ٹرین جھارکھنڈ سےچار ٹینکروں میں 80 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لیکر وہاں پہنچی ہے۔

آکسیجن ایکسپریٹ ٹرینوں کے ذریعہ ریاست کرناٹک میں تین ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے 42 دن پہلے 24 اپریل کومہاراشٹرکیلئے  126 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن لیکر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا تھا۔

بھارتی ریلویز کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ضرورت مند ریاستوں کو کم سے کم ممکن وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن فراہم کرے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ 15 ریاستوں کو آکسیجن فراہم کرکے راحت پہنچائی گئی ہے۔یہ ریاستیں ہیں اتراکھنڈ،کرناٹک،مہاراشٹر،مدھیہ پردیش،آندھراپردیش،راجستھان،تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب،کیرالہ ،دہلی،اترپردیش،جھارکھنڈاور آسام۔

اس ریلیرز کے جاری ہونے کے وقت تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ،تقریباً 3797 میٹرک ٹن اترپردیش میں ، 656 میٹرک ٹن مدھیہ پردیش میں ،5790 میٹرک ٹن دہلی میں ، 2212 میٹرک ٹن ہریانہ میں ، 98 میٹرک ٹن راجستھان میں،3097 میٹرک ٹن کرناٹک میں ،320 میٹرک ٹن اتراکھنڈ میں ،2787 میٹرک ٹن تمل ناڈو میں،2602 میٹرک ٹن آندھرا پردیش میں،225 میٹرک ٹن پنچاب میں،513 میٹرک ٹن کیرالہ میں ،2474 میٹرک ٹن تلنگانہ میں،38 میٹرک ٹن جھارکھنڈ میں  اور400 میٹرک ٹن آسام میں پہنچائی جاچکی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ابھی تک پورے ملک کے لگ بھگ 39 شہروں اور قصبوں میں رقیق طبی آکسیجن پہنچائی ہے۔ان کے نام ہیں اترپردیش میں لکھنؤ،وارانسی،کانپور، بریلی، گورکھپوراور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر،جبل پور،کٹنی اور بھوپال،مہاراشٹر میں ناگپور،ناسک ،پنے ،ممبئی اور شولاپور،تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فرید آباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق آباد،دہلی کینٹ اور اوکھلا ،راجستھان میں کوٹہ اور کنک پارہ،کرناٹک میں بنگلورو،اتراکھنڈ میں دہرادون ،آندھراپردیش میں نیلور،گنٹور،تاڑی پتری اور وشاکھا پٹنم،کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولور ،چنئی ٹیوٹی کورین ،کوئمبٹور اورمدورئی ،پنچاب میں بھٹنڈہ اور پھلور ،آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

بھارتی ریلویز نے آکسیجن سپلائی سے متعلق مقامات کے ساتھ مختلف روٹس کا نقشہ تیار کیا ہےاور ریاستوں کی کسی بھی ابھرتی ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرلیا ہے۔ریاستیں رقیق طبی آکسیجن لانے کی غرض سے بھاتی ریلویز کو ٹینکرس فراہم کرتی ہے۔

بھارتی ریلویز پورے ملک کا چکر لگارہی ہے اور مغرب میں ہاپا ،بڑودہ اورموندرا،مشرق میں راوڑ کیلا ،دورگاپور، ٹاٹا نگراور انگل جیسے مقامات سے آکسیجن حاصل کررہی ہیں اور پھراس آکسیجن کواپنے منصوبے کے مطابق  اتراکھنڈ ،کرناٹک ،مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان،تمل ناڈو ،ہریانہ ، تلنگانہ، پنجاب،کیرالہ، دہلی  اترپردیش اور آسام  ریاستوں کے پیچیدہ مقامات پر فراہم کررہی ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد سے آکسیجن سے متعلق راحت تیز ترین ممکن وقت میں  متعلقہ ریاستوں تک پہنچادی جائے ، ریلوے کا محکمہ آکسیجن ایکسپریس ،مال برداری ٹرینیں، چلانے میں نئے معیارات اور غیر معمولی  پیمانے تخلیق کررہا ہے ۔ان مال برداری ٹرینوں کی اوسط رفتار طویل فاصلے کے مقامات کیلئے زیادہ تر معاملوں میں 55 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ ہے۔مختلف خطوں کی کارروائی جاتی ٹیمیں اعلیٰ ترجیح والے گرین کوریڈار پر چلتے ہوئے جلد از جلد کام کرنے کے احساس کے ساتھ سب سے زیادہ مشکل حالات میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں تاکہ آکسیجن کو تیز ترین ممکن وقت میں پہنچانے کو یقینی بنایا جاسکے۔مختلف سیکشنز پر عملے کے ارکان کی تبدیلی کیلئے تکنیکی طورپر ٹرین روکنے کے وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

خوش اسلوبی کے ساتھ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کی  آمد ورفت کو یقینی بنانے کے مقصد سے پٹریوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور انتہائی چوکسی برتی جارہی ہے۔

یہ سب اس طریقہ سے کیا جارہا ہے کہ دیگر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل کی رفتار میں بھی کوئی کمی نہ ہو۔

نئی آکسیجن ٹرین چلانا ایک بہت متحرک عمل ہے اور تمام اعداد وشمار کو ہر وقت تازہ ترین بنایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اور زیادہ آکسیجن سے لدی  ایکسپریس ٹرینوں کے رات کو بعد میں اپنے سفر شروع کرنے کا امکان ہے۔

 

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5197



(Release ID: 1725038) Visitor Counter : 134