صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں روزانہ نئے واقعات کی تعداد 1 لاکھ، 61 دنوں کے اندر سب سے کم تعداد


مسلسل 11 ویں دن2 لاکھ سے کم نئے معاملات درج کئے گئے

آج ہندوستان میں فعال کیسوں کی مجموعی تعداد گھٹ کر 1401609 رہ گئی

لگاتار 25 ویں دن روزانہ صحت یابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی

قومی صحت یابی شرح میں مسلسل اضافہ:صحت یابیوں کی شرح بڑھ کر 93.94 فیصد تک پہنچی

روزانہ مثبت معاملات کی شرح 6.34 فیصد لگاتار14 ویں دن10 فیصد سے کم مثبت معاملات کی شرح کا رجحان جاری

اب تک ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت 23.27 کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

Posted On: 07 JUN 2021 11:02AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07/جو ن - 1202  ۔   

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران 100636 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔یہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران کم ترین تعداد ہے۔ اس وقت لگاتار 11 ویں دن ملک میں روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد 2 لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے ایک بھرپور حکومت کے نظام کے تحت کام کرتے ہوئے متحدہ اور پائیدار کوششوں کے نتیجے کے طور پر یہ سب سامنے آیا ہے۔

1.jpg

 

ہندوستان میں فعال کیسوں کی تعداد میں  مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔آج لگاتار دوسرے دن ملک بھر میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 15 لاکھ کے نشان سے نیچے رہی۔ جو کہ آج 1401609 پر قائم ہے۔20 لاکھ سے نیچے کیسوں کی  یہ مجموعی تعداد گزشتہ 7 دنوں سے مسلسل دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران  مجموعی طور پر 76190 معاملات کی کمی دیکھی گئی اور اب  فعال معاملات کی تعداد ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا4.85 فیصد ہے۔

2.jpg

 کووڈ-19 بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہندوستان میں روزانہ صحت یابیوں کی تعداد پچھلے 25 دنوں سے لگاتار روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے رہی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 174399 صحت یابیاں درج کی گئیں۔

 جہاں تک روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کے مقابلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران 73763 مزید صحتیابیاں درج کی گئی۔

 

3.jpg

وبا کی شروعات کے بعد سے اس کی زد میں آنے والے کل افراد میں سے27159180 افراد پہلے ہی کووڈ-19 کی بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔اس طرح شفایابیوں کی مجموعی شرع 93.94 فیصد تک پہنچ جاتی ہے جس سے شفایابیوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کاپتہ چلتا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1587589 ٹیسٹ منعقد کئے گئے اور اب تک ہندوستان میں مجموعی طور پر 36.6 کروڑ سے زیادہ (366334111) ٹیسٹ منعقد کئے جاچکے ہیں۔

جہاں ایک طرف ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری طرف مثبت معاملات کی تعداد میں گراوٹ بھی دیکھی گئی ہے۔آج روزانہ مثبت معاملات کی شرح 6.34 فیصد پر قائم ہے۔پچھلے 14 دنوں سے یہ شرح لگاتار 10 فیصد سے زیادہ کم رہی ہے۔

4.jpg

 

 ٹیکہ کاری کے محاذ کی جہاں تک بات ہے، ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت23.27 کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی گئیں ہیں۔

آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عارضی رپورٹ کے مطابق 32.68969 اجلاسوں میں مجموعی طور پر 23.2786482 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

99,68,836

دوسری خوراک

68,62,013

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

1,62,06,661

دوسری خوراک

86,71,758

18 سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

2,86,18,514

دوسری خوراک

1,68,302

45 سے 60 برس کی درمیانی عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,10,44,966

دوسری خوراک

1,13,34,356

60 سال کی عمر سے زیادہ افراد

پہلی خوراک

6,06,75,796

دوسری خوراک

1,92,35,280

میزان

23,27,86,482

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

 

U- 5199


(Release ID: 1725020) Visitor Counter : 243