امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال  کی خریداری کے مقابلے  اس سال 12.70 فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی


رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن  (آر ایم ایس)کے دوران تقریباً 409.80 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی، جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 363.61 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن میں گیہوں کی خریداری سے تقریباً 44.12 لاکھ کسانوں کا فائدہ ہوا ہے

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020  اور ربیع مارکیٹنگ سیزن  میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر 796.46 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی

دھان کی خریداری بھی  اب تک کی سب اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019 میں پچھلی  773.45 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی سب سے اونچی سطح کو عبور کرگئی

سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی سے 7,29,854.74 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی ہے

Posted On: 02 JUN 2021 5:04PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ،02 جون، 2021 /

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z42J.png رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021 کے دوران، اترپردیش، مدھیہ پردیش، بہار، راجستھان، گجرات، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں ایم ایس پر گیہوں کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، جس طرح گذشتہ سیزنوں میں ہوتا رہا ہے اور اب تک  (یکم جون 2021تک ) 409.80 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے (جو اب تک کی سب اونچی سطح ہے، جو ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں خریداری 389.92 کی سب سے اونچی سطح سے تجاوز کرگئی)۔ جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 363.61   لاکھ میٹرک ٹن  گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔ موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) میں 44.12 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی  قیمت پر 77,159.58 کروڑ روپے کی  ادائیگی سے فائدہ حاصل ہوچکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SEEX.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TPVY.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z3R4.png رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں   خوش اسلوبی سے جاری ہے،06 جون 2021 تک 796.46 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  کی خریداری کی جاچکی ہے (جس میں خریف  کی فصل 706.69 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی  فصل 89.77 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال  اسی مدت کے دوران 726.85  لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔ موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  میں تقریباً 118.16لاکھ کسانوں کو پہلے ہی ایم ایس پی قیمت پر 1,50,370.25   کروڑ روپے کی ادائیگی سے  فائدہ  حاصل ہوچکا ہے۔ دھان کی خریداری بھی اب تک کی سب سے اونچی سطح  پر پہنچ گئی ہے، جس نے خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019 میں پچھلی  773.45 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی سب سے اونچی سطح کو عبور کرلیا ہے۔

 اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020  اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 نیز گرمیوں کے سیزن کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 107.81 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

حکومت نے یکم جون 2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 3,818.78 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور،  چنا، مسور،  مونگ پھلی، سرسوں اور سویابین کی 7,29,854.74  میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ،  ہریانہ  اور راجستھان کے 4,32,323 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران  کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔  سیزن 21-2020 کے لئے  تمل ناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، حالانکہ خریداری کا عمل شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ریاستی سرکار کو کرنا ہے۔

متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں، دالیں اور تلہن کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے طے کی گئیں تاریخ سے خریداری کے عمل کا آغاز کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DDLR.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AKA3.png

*****

ش ح۔ ن ر (06.06.2021)

U NO: 5178

 


(Release ID: 1724899) Visitor Counter : 195