وزارت آیوش

دواؤں کے پودوں کی کاشت اور ترویج کے فروغ کے لئے مفاہمت نامے پراین ایم پی بی اور سی ایس آئی آر-این بی آر آئی نے دستخط کئے

Posted On: 05 JUN 2021 4:34PM by PIB Delhi

 

نیشنل میڈیسنیل پلانٹ بورڈ (این ایم پی ایس) اور نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئ آر-این بی آر آئی) نے 4 جون کو ہندستان میں دواؤں کے پودوں اور جڑی بوٹیوں کی کاشت اور پیداوار کو بڑھانے کے  مشترکہ تعاون کی کوششوں کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

 

مفاہمت نامہ این ایم پی بی کے ذریعے نشاندہی کی جانے والی دواؤں کے پودوں اور جڑی بوٹیوں کی کوا لٹی پلانٹنگ میٹریل(کیو پی ایم) کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا۔

اسی کے ساتھ یہ کوا لٹی پلانٹنگ میٹریل کے علاوہ  مناسب زرعی آب و ہوا والے علاقوں میں مناسب دواؤں کے پودوں کی ترویج ، تحفظ اور کاشت کے لئے ان کی نرسریوں کے قیام میں مدد فراہم کرے گا۔ اس میں خطروں میں گھرے ادویاتی پودوں کیقسمیں اور اونچائی والے خطوں کے پودے بھی شامل ہیں۔

 

این ایم پی بی اس باہمی تعاون کے ذریعے اعلی تجارتی قیمت کے ساتھ  امکانی ادویاتی  پودوں کی تجارت میں جرم پلازم جمع کرنے / ان کے تحفظ اور نرسری اور بیج بینکوں/ جین بینکوں کے قیام کے لئے سی ایس آئی آر-این بی آر آئی کی مدد کرے گا۔

 

این بی آر آئی دواؤں کے پودوں کا سروے کرتے ہوئے مطلوبہ سمت میں این ایم پی بی کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرے گی۔ این ایم پی بی اور اس کے کام کو عمل میں لانے والے ادارے جیسے اسٹیٹ میڈیکل میڈیکل پلانٹس بورڈ (ایس ایم پی بی) ، علاقائی سہولت سہولت مراکز کی رسائیاںاس اقرار نامے کے دائرہ کار میں مل کر کام کریں گے۔

 

وزارت آیوش کے تحت سرگرم عمل  این ایم پی بی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ دواؤں کے پودوں سے متعلق تمام معاملات کو مربوط کرے اور ادویاتی پودوں کی تجارت، برآمد، تحفظ اور کاشت کیلئے ترقیاتی پالیسیوں اور پروگراموں کے ساتھ تعاون کرے۔

 

 

 

ع س،ج

U.No. : 5171



(Release ID: 1724862) Visitor Counter : 198