بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی لمیٹڈ نے کنورجینس سروسز لمیٹڈ کے ساتھ ای- موبلٹی معاہدوں پر دستخط کیے


این ایچ پی سی کے پاس بھارت میں سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) میں الیکٹرک گاڑیوں کا سب سے بڑا قافلہ ہوگا

Posted On: 05 JUN 2021 12:19PM by PIB Delhi

ماحولیات کے تحفظ کی سمت میں اہم قدم کے طور پر بجلی کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والی کمپنی، این ایچ پی سی لمیٹڈ نے اینرجی ایفیشی اینسی  سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی، کنورجینس اینرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) کے ساتھ 25 الیکٹرک گاڑیوں کو لیز پر دینے اور قیام اور کمیشننگ سمیت 3 الیکٹرک گاڑیوں کے فاسٹ چارجروں کی این ایچ پی سی کو سپلائی کے لیے ای- موبلٹی معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت میں این ایچ پی سی کے پاس سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) میں الیکٹرک گاڑیوں کا سب سے بڑا قافلہ ہوگا۔ این ایچ پی سی نے اس سے پہلے 2019 میں ای ای ایس ایل کے توسط سے 2 الیکٹرک گاڑی لیز پر دی تھی۔

کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای- موبلٹی معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ایچ پی سی کے سی وی او، جناب اے کے شریواستو، اور ایم ڈی اور سی ای او محترمہ مہوا آچاریہ اور اینرجی ایفیشی اینسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) کے کارگزار نائب چیئر پرسن، جناب سوربھ کمار موجود تھے۔ این ایچ پی سی نے ماحولیات کے تئیں اپنے عزائم کی سمت میں ایک قدم کے طور پر اور ماحولیات کے عالمی دن 2021 منانے سے قبل کی شام کو ای- موبلٹی معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔

این ایچ پی سی میں توانائی کی صلاحیت اور تحفظاتی اقدام کے مواقع کا پتہ لگانے کے لیے این ایچ پی سی اور ای ای ایس ایل کے درمیان ایک وسیع مفاہمت نامہ بھی زیر تکمیل ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5163



(Release ID: 1724760) Visitor Counter : 105