خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جےجے ایکٹ، 2015 کے تحت لازمی پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے کووڈ وبا سے متاثر بچوں کی دیکھ بھال اور انکے تحفظ کو یقینی بنانا کو کہا
وزارت نے بحران کا سامنا کررہے بچوں کے مفاد میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کی جانے والی تدابیرکی فہرست بنائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 JUN 2021 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3جون2021/ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جے جے ایکٹ، 2015 کے تحت لازمی پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے کووڈ سے بری طرح سےمتاثر بچوں کی دیکھ بھال انکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے۔خواتین اور بچوں کی بہبود کے سکریٹری جناب رام موہن مشرا کے ذریعہ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے حکمرانوں کو لکھے گئے خط میں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوں کو ایسے تمام بچوں کو سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ مہیا کئے گئے حفاظت کے دائرے کے تحت لانے کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھنے کی صلاح دی ہے۔
وزارت نے کہاکہ اس وبا کے دوران بچوں کے اعلی مفاد کو یقینی بنانےکے لئے ان کی ذاتی ضرورتوں کے لئے ضروری وسائل تک پہنچ کو بڑھاوا دینے کے لئے احتیاط سے منصوبہ بنانےکے ساتھ ساتھ ضرورت اور وسائل کی میپنگ کی جانی چاہئے۔ بحران کا شکار ہورہے بچوں کے بہترین مفاد میں جامع کوششوں کی گارنٹی کے لئے تمام سطحوں پر تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کو سرگرم کیاجانا چاہئے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی غیر محفوظ بچہ حفاظت کے دائرے سے باہر نہ چھوٹ جائے۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مندرجہ ذیل قدم اٹھانے کے لئے کہا گیا ہے۔
بچوں کی پہنچان اور تفصیلات درج کرنا
- رابطے، سروے کے ذریعہ دشواریوں کا شکار بچوں کی شناخت کرنا۔
- خصوصی ضرورتوں کی تفصیل ، ہر بچے کی معلومات اور ضرورتوں کے ساتھ ایک ڈیٹا بیس تیار کرنا، افسران کے ذریعہ بچوں سے وابستہ ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہئے اور ان کی پہنچان پوشیدہ رہنی چاہئے، جیسا کہ جے جے ایکٹ 2005 میں مذکور کیا گیا ہے۔
- طے کیا جائے کہ ہربچے سے جڑا ڈیٹا حکومت ہند کے ٹریک چائلڈپورٹل پر اپ لوڈکردیا جائے۔
- چوکسی اور حفاظت
- اسپتال کے ریسپشن اور دیگراہم مقامات پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں اور چائلڈ لائن (1098) کی تشہیر کی جائے ۔
- پولیس کو بدلتے ہوئے حالات پر احتیاط سے نظر رکھنے اور نگرانی کرنے کے لئے الرٹ کردیا جائے ، جس سے بچوں کے خلاف ہونے والے بچہ مزدوری، بچوں کی شادی، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طریقے سے کود لینے جیسے جرائم پر روک لگائی جاسکے۔
- جانچ باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے بحران کا شکار بچوں کا ڈیٹا بیس بنائے رکھنا چاہئے۔
- بچوں کو دی جانے والی مالی مدد کو ان کے سرپرستوں کے زیر التوا قرضوں/دیگر دینداریوں کے ساتھ شامل نہیں کیا جائے، یہ یقینی بنانے کے لئے مناسب قدم اٹھائے جائیں۔
ہنگامی حالات ، دیکھ بھال اور باز یابی
- ہسپتالوں کو ہسپتال بھرتی فارم میں مریضوں کے بھروسے مند لوگوں کے رابطے کی جانکاری لینے کی ہدایت دی جاسکتی ہے جس سے کسی واقع کی حالت میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے رابطہ کیا جاسکے۔
- بچوں کی تحفظ کی اسکیم کے تحت دی گئی بچوں دیکھ بھال مراکز کے ذریعہ فوری طور پر بچوں کی باز آباد کاری یقینی بنانی جانی چاہئے۔
- ہر ضلع میں بچوں کے طبی دیکھ بھال اور نوزائدی دیکھ بھال کے لئے اہم تدابیر کی جانی چاہئے۔
بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں (سی سی آئی) کے ذریعہ سے ادارہ جاتی امداد
- تمام بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں میں معیاری دیکھ بھال کے جائزے کے لئے اور وہاں رہنے والے بچوں کی بھلائی کا پتہ لگانے کے لئے ضلع افسران کے تعاون سے خصوصی جانچ مہم منعقد کرنا۔
- سبھی سی سی آئی کو تمام بچوں کے لئے صاف ستھرا اور صفائی سے رہنے کی صورت، بنیادی صورتحال ، معیاری کھانا اور تحفظ جیسے مناسب سہولیات یقینی بنانے کے لئے ہدایات دی جانی چاہئے۔
- کووڈ سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سی سی آئی کے اندر آئیسولیشن کی سہولت کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔
ضلع مجسٹریٹ اور ضلع انتظام حفاظت کرنے والوں کا رول
- ضلع مجسٹریٹ کووڈ سےمتاثرہ کمزور بچوں کے محافظ ہوں گے۔
- ڈی ایم کوشش کریں گے کہ ایسے بچوں کی بازآباد کاری جے جے ایکٹ 2015 کے تحت مقررہ طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔
- ضرورتوں کی میپنگ کرنے فروغ کی نگرانی کرنے اور متاثرہ بچوں تک تمام فائدوں کو پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ایک ضلع سطحی کثیر محکمہ جاتی ورک فورس بنانا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-5145
(ریلیز آئی ڈی: 1724621)
وزیٹر کاؤنٹر : 213