وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ہندستانی بحریہ اور ہانڈین کوسٹ گارڈ کے لئے ہوائی اڈے کی نگرانی کے لئے 11 راڈار خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 03 JUN 2021 3:50PM by PIB Delhi

 

وزارت دفاع نے 03 جون 2021 کو ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے لئے مونوپلس سیکنڈری سرویلنس راڈار کے ساتھ 11 ہوائی اڈے کی نگرانی کے راڈار کی خریداری کا میسرز مہندرا ٹیلی فونکس انٹیگریٹڈ سسٹم لمیٹڈ ، ممبئی کے ساتھ معاہدہ کیا۔

323.47 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ خریداری، خریدو اور تیار کرو کے زمرے کے تحت کی جائے گی۔ ان راڈاروں کی تنصیب سے ایر فیلڈز کے آس پاس ائیر ڈومین کی آگاہی میں اضافہ ہوگا اور ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کی پروازوں کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا

 

اس معاہدے پر دستخط حکومت کو ’’ آتم نربھربھارت مہم ‘‘ اور پروگرام میں جن مقاصد کا تصور کیا گیا ہے،اُس رُخ پر کامیابی ملی ہے۔ اس سے ٹکنالوجی اپنانے ، مہارت کی نشوونما اور دیسی تیاری کو آگے بڑھانے کے علاوہ  روزگار کے مواقع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 

ع س ، ج

5111سیریل نمبر :

 


(Release ID: 1724283) Visitor Counter : 211