صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 03 JUN 2021 9:39AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3 جو ن2021: : نئے معاملوں میں کمی کارجحان برقرار ہے۔ بھارت میں ایکٹیومعاملوں کی تعداد کم ہو کر 1713413 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو معاملوں کی تعداد کم ہو کر80232 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  بھارت میں  یومیہ1.34 لاکھ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ملک میں یومیہ نئے معاملوں میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک کووڈ-19 سے 2.64 کروڑ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

شفایاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل اکیسویں روز بھی یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ درج کی جارہی ہے۔

صحت یاب کی شرح بڑھ کر 92.79 فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح سردست 7.66 فیصد ہے۔

مسلسل 10 ویں دن یومیہ پازیٹو شرحیں 10 فیصد کی کمی کے ساتھ 6.21 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں طبی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ  اضافہ ہواہے۔ اب تک کل 35.3 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ٹیکہ کاری سے متعلق ملک گیر قومی مہم  کے تحت اب تک کووڈ-19 سے بچاؤ کے 22.10 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

***************

)ش ح ۔ ع ح۔ف ر)

U-5094



(Release ID: 1723972) Visitor Counter : 109