مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی کابینہ نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے استعمال میں لانے کے لیے ماڈل ٹیننسی ایکٹ کو منظوری دی

Posted On: 02 JUN 2021 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج کرایہ داری سے متعلق ماڈل ٹیننسی ایکٹ کو جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اسے ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ موجودہ کرایہ داری قوانین میں اپنے حساب سے نیا قانون بنا سکیں یا موجودہ قوانین میں ترمیم کر سکیں۔

اس سے ملک بھر میں کرایے پر مکان دینے کے سلسلے میں قانونی ڈھانچہ کو درست کرنے میں مدد ملے گی، جس سے آگے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

ماڈل ٹیننسی ایکٹ کا مقصد ملک میں مکان کرایہ داری کے حوالے سے ایک تازہ، مستحکم اور شمولیتی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔اس سے ہر آمدنی کے لوگوں کے لیے کرایے پر مکان دستیاب ہوں گے اور بے گھر ہونے کے مسئلہ کا حل نکلے گا۔ ماڈل ٹیننسی ایکٹ سے مکان کو کرایے پر دینے کا عمل دھیرے دھیرے روایتی بازار میں بدل کر اسے ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔

ماڈل ٹیننسی ایکٹ سے کرایے پر چڑھانے کے لیے خالی پڑے گھروں کو کھولا جا سکے گا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس کے ذریعے کرایہ داری بازار کو تجارت کی شکل میں تیار کرنے میں نجی حصہ داری بڑھے گی، تاکہ رہائشی مکانوں کی شدید کمی کو پورا کیا جا سکے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5076

 



(Release ID: 1723946) Visitor Counter : 208