ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس سے جنوبی ریاستوں آندھراپردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ میں سے ہر ایک کو 2000 ایم ٹی سے زیادہ مائع طبی آکسیجن ملی


آسام کو چوتھی آکسیجن ایکسپریس سے 80 ایم ٹی مائع میڈیکل آکسیجن ملی
آکسیجن ایکسپریس نے ملک میں 22916 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن کی ڈیلیوری کی
تین سو چونتیس آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں آکسیجن کی ڈیلیوری مکمل کی
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 1357 ٹینکروں کے ساتھ 15 ریاستوں کو آکسیجن کی مدد پہنچائی گئی
مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں 5557 ایم ٹی، ہریانہ میں 2089 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 2440 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 2190 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 2125 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 380 ایم ٹی، تلنگانہ میں 2062 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 320 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 01 JUN 2021 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم جون2021 ۔بھارتی ریل سبھی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اور نئے حل نکال کر ملک کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی ریل کے ذریعے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 1357 سے زیادہ ٹینکروں میں 22916 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع طبی آکسیجن (ایم ایل او) پہنچائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 334 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اپنا سفر مکمل کرکے مختلف ریاستوں کو مدد پہنچائی ہے۔

جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ میں سے ہر ایک کو 2000 ایم ٹی سے زیادہ ایل ایم او ملی ہے۔

آسام میں 4 ٹینکروں میں 80 ایم ٹی ایل ایم او سے پُر چوتھی آکسیجن ایکسپریس پہنچی۔

اس ریلیز کے جاری ہونے تک 6 آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں 32 ٹینکروں میں 500 ایم ٹی سے زیادہ ایم ایل او لے کر چل رہی ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس نے 38 دن قبل 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی ایم ایل او کی ڈیلیوری کے ساتھ اپنا کام شروع کیا تھا۔

بھارتی ریلوے کی یہ کوشش رہی ہے کہ آکسیجن کی درخواست والی ریاستوں کو کم از کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ممکن آکسیجن پہنچائی جاسکے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 15 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر،مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن کی مدد پہنچائی گئی ہے۔

اس پریس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں 614 ایم ٹی آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797 ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656 ایم ٹی، دہلی میں 5557 ایم ٹی، ہریانہ میں 2089 ایم ٹی، راجستھان میں 98 ایم ٹی، کرناٹک میں 2440 ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320 ایم ٹی، تمل ناڈو میں 2190 ایم ٹی، آندھراپردیش میں 2125 ایم ٹی، پنجاب میں 225 ایم ٹی، کیرالہ میں 380 ایم ٹی، تلنگانہ میں 2062 ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38 ایم ٹی اور آسام میں 320 ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

اب تک آکسیجن ایکسپریس نے ملک بھرکی 15 ریاستوں میں تقریباً 39 قصبوں / شہروں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں میں اترپردیش میں لکھنؤ، بنارس، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور سولاپور، تلنگانہ میں حیدرآباد، ہریانہ میں فریدآباد اور گروگرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹا اور کنک پارا، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرادون، آندھراپردیش میں نیلور، گنٹور، تاڑی پتری اور وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ارناکولم، تمل ناڈو میں تروولور، چنئی، ٹوٹی کورین، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب میں بھٹنڈہ اور پھلور، آسام میں کامروپ اور جھارکھنڈ میں رانچی شامل ہیں۔

ریلوے نے آکسیجن کی سپلائی والی جگہوں کے ساتھ ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق خود کو تیار رکھا ہے۔ بھارتی ریل کو ایل ایم او لانے کے لئے ٹینکر ریاستیں دستیاب کراتی ہیں۔

پورے ملک سے بھارتی ریل نے مغرب میں ہاپا، بڑودہ، منڈرا، مشرق میں راوڑکیلا، درگاپور، ٹاٹانگر، انگول سے آکسیجن لے کر اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش اور آسام کو آکسیجن کی ڈیلیوری کی ہے۔

آکسیجن مدد کو تیز رفتاری کے ساتھ پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑی چلانے میں نئے اور بے مثال معیارات قائم کررہا ہے۔ طویل مسافت کے زیادہ تر معاملات میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلیٰ ترجیحات والے گرین کوریڈور میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مختلف زونوں کی آپریشنز ٹیمیں انتہائی چیلنجنگ ماحول میں کام کررہی ہیں،تاکہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ کم وقت میں آکسیجن پہنچائی جاسکے۔ مختلف سیکشنوں میں عملے کی تبدیلی کے لئے تکنیکی ٹھہراؤ کوکم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

ریل روٹوں کو کھلا رکھا گیا ہے اور اعلیٰ احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکیں۔

یہ سبھی کام اس طرح کیا جارہا ہے کہ اس سے مال ڈھلائی سے متعلق دوسرے آپریشن میں کوئی کمی نہ آئے۔

نئی آکسیجن لےکر جانا بہت ہی ڈائنیمک کام ہے اور اعداد و شمار ہر وقت بدلتے رہتے ہیں۔ دیر رات آکسیجن سے بھری اور زیادہ آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں سفر کا آغاز کریں گی۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.5049



(Release ID: 1723530) Visitor Counter : 187