ریلوے کی وزارت

ریلوے نے مئی کے مہینہ میں اب تک کا سب سے زیادہ 114.8 ملین ٹن مال لوڈ کیا


مئی، 2021 کے لیے لوڈنگ مئی 2019 کی سب سے زیادہ 104.6 ملین ٹن لوڈنگ کے مقابلے 9.7 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 01 JUN 2021 3:05PM by PIB Delhi

کووڈ چیلنجز کے باوجود، ہندوستانی ریلوے کے لیے مئی 2021 کے مہینہ میں مال ڈھلائی کے اعداد و شمار کمائی اور لوڈنگ کی نقطہ نظر سے اعلی رفتار بنائے ہوئے ہے۔

مشن موڈ میں ہندوستانی ریل کی مال ڈھلائی مئی کے مہینہ میں سب سے زیادہ رہی۔

مئی 2021 میں 114.8 ملین ٹن مال ڈھلائی ہوئی جو مئی 2019 کی اسی مدت کی مال ڈھلائی (104.6 ملین ٹن) سے 9.7 فیصد زیادہ ہے۔

مئی 2021 کے دوران ڈھلائی کی اہم اشیاء میں 54.52 ملین ٹن کوئلہ، 15.12 ملین ٹن خام لوہا، 5.61 ملین ٹن غذائی اجناس، 3.68 ملین ٹن کھاد، 3.18 ملین ٹن معدنی تیل، 5.36 ملین ٹن سیمنٹ (دھات کے برادے کو چھوڑ کر) اور 4.2 ملین ٹن دھات کے برادے شامل ہیں۔

مئی 2021 مہینہ میں ہندوستانی ریل نے مال ڈھلائی سے 11604.94 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

اس مہینہ ویگن ٹرن اراؤنڈ مدت میں 26 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ مئی 2021 میں ویگن ٹرن اراؤنڈ وقت 4.81 دنوں کا رہا جب کہ مئی 2019 میں یہ 6.46 دن تھا۔

قابل توجہ ہے کہ ہندوستانی ریل میں متعدد رعایتیں/ چھوٹ دی جا رہی ہیں تاکہ ریل کے ذریعے مال ڈھلائی کو دلکش بنایا جا سکے۔

ساتھ ہی حالیہ نیٹ ورک میں مال گاڑیوں کی رفتار بھی بڑھائی گئی ہے۔

مال گاڑیوں کی رفتار بڑھائے جانے سے تمام متعلقین کے لیے لاگت میں کمی آتی ہے۔ گزشتہ 18 مہینوں میں مال ڈھلائی کی رفتار دو گنی ہوئی ہے۔

کچھ ژون (تقریباً 4 ژون) نے مال گاڑیوں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ درج کی ہے۔ جغرافیائی حالات کے سبب کچھ سیکشن مال گاڑیوں کو اچھی رفتار دے رہے ہیں۔ مئی 2021 میں مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 45.6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے جو یکساں مدت کی رفتار 36.19 کلومیٹر فی گھنٹہ کے مقابلے 26 فیصد زیادہ ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ-19 کا استعمال موقع کے طور پر کیا ہے تاکہ صلاحیت اور کارکردگی میں چوطرفہ بہتری آ سکے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5047



(Release ID: 1723525) Visitor Counter : 142