وزارت دفاع

وزارت دفاع نے دفاعی برآمدات اور خود کفالت کو فروغ دینے کے لئے 108 آئٹم کی دوسری پوزیٹو ان ڈی جینایزیشن لسٹ نوٹیفائی کی

Posted On: 31 MAY 2021 5:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی آتم نربھر بنانے کی کوشش اور دفاعی شعبے میں دیسی سازوسامان کی تیاری کو تقویت دینے کے تناظر میں وزیر دفاع (رکشا منتری) جناب راج ناتھ سنگھ نے 108 آئٹم (سامان) کی دوسری پوزیٹو ان ڈی جینایزیشن  فہرست کو نوٹیفائی کرنے کے لئے وزارت دفاع کی فوجی امور کے محکمہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور خود کفیل بننے کے دوہرے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے سرکاری اور نجی سیکٹر کی سرگرم شرکت کے ساتھ دیسی سازوسامان کی تیاری کو مزید تقویت دی جاسکے گی۔ سبھی 108 آئٹم (سامان) اب دیسی وسائل سے خریدے جاسکیں گے، جیسا کہ شقوں کے مطابق دفاعی حصولی طریقہ کار (ڈی اے پی) 2020 میں دیا گیا ہے۔

دوسری فہرست (اینکلوزڈ) میں ہتھیاروں کے نظام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جو فی الحال تیاری، آزمائش کے مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ مستقبل میں فرموں سے آرڈر ملنا شروع ہوجائیں گے۔ پہلی فہرست کی طرح اسلحہ کی درآمد کا سب ٹیٹیوشن (متبادل) کو جوکہ ایک بار کی ضرورت ہے، خصوصی توجہ دی گئی ہے، نہ صرف اس فہرست میں مقامی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو تسلیم کیاگیا ہے بلکہ یہ تازہ سرمایہ کاری کو ٹکنالوجی اور مینوفیکچرنگ صلاحیتوں میں راغب کرکے گھریلو تحقیق وترقی کو بھی جہت دے گا۔

دوسری پوزیٹو ان ڈی جینایزیشن  ، لسٹ، پیچیدہ نظام، سینسرس، سیمولیٹرس اور ہیلی کاپٹرس جیسے ہتھیاروں اور اسلحہ ایئربورن ارلی وارننگ اور کنٹرول سسٹم، ٹینک انجن، پہاڑوں کے لئے میڈیم پاور راڈار(ایم آر ایس اے ایم) ویپن سسٹم پر مشتمل ہے اور اس طرح کے کئی مزید آئٹم بھارتی مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ اس دوسری لسٹ کو دسمبر 2021 سے دسمبر 2025 تک آہستہ آہستہ لاگو کئے جانے کا منصوبہ ہے۔

بھارتی صنعت کی مستقبل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کنفیڈریشن کے ساتھ صلاح مشورہ کے کئی دور کے بعد وزارت دفاع کی طرف سے دوسری لسٹ تیار کی گئی ہے، جس سے مسلح افواج کی ضرورتیں پوری ہوسکیں گی۔ یہ لسٹ دفاع میں خود کفیل بننے کی جانب لگاتار تحریک فراہم کرتی ہے۔

اگست 2020 میں پہلی پوزیٹو ان ڈی جینایزیشن  لسٹ جو 101 آئٹم پر مشتمل ہے، آتم نربھر بھارت ابھیان اور دفاعی سیکٹر میں دیسی سامان کی تیاری کو فروغ دینے کی حکومت کی کوشش کی روشنی میں نوٹیفائی کی گئی ہے۔

*******

  ش ح،ح ا، ع ر

31-05-2021

                                                                                                                U-5011



(Release ID: 1723308) Visitor Counter : 277