خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی پی سی آر نے  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ  وہ  ان بچوں کے اعداد وشمار آن لائن  ٹریکنگ  پورٹل ’’بال سوراج (کووڈ کیئر)‘‘ پر  اپ لوڈ کریں، جو  کووڈ – 19 کی وجہ سے  اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک سے  محروم ہو گئے ہیں

Posted On: 29 MAY 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍مئی  :  بچوں کے حقوق کے تحفظ کے  قومی کمیشن  این سی پی سی آر  نے  بچوں کے انصاف سے متعلق قانون 2015  کی  109 نمبر شق کے تحت ، ایک نگراں اتھارٹی کے طور پر اس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے  اور کووڈ – 19  سے متاثرہ  بچوں  سے متعلق  بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ، لوگوں کو تلاش کرنے کا  ایک آن لائن  پورٹل  ’’بال سوراج (کووڈ کیئر لنک)‘‘  تیار کیا ہے۔ یہ  پورٹل  ان بچوں کے لئے  ہے، جنہیں دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ کمیشن کا  یہ پورٹل  ان بچوں  کی بر وقت  نگرانی ، انہیں تلاش کرنے  کے مقصد سے  تخلیق کیا گیا ہے، جنہیں تحفظ  اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ کمیشن نے  اس پورٹل کو توسیع دے کر  اسے  ایسے بچوں کو تلاش کرنے  کے لئے بھی  کار آمد بنایا ہے ، جو کووڈ  - 19  کے دوران اپنے  والدین یا ان میں سے  کسی  ایک سے  محروم ہوگئے ہوں۔ اس پورٹل پر  کووڈ  کیئر  کے نام سے  ایک لنک فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت  پورٹل پر  متعلقہ افسر یا محکمہ  اس طرح کے بچوں سے متعلق اعداد وشمار  اپ لوڈ کرسکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015CY6.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WIAN.png

جن  بچوں  کے کنبے کی طرف سے  کوئی  سہارا نہیں رہا ہے، یا جن بچوں کو  انصاف کے قانون  2015  کی  شق نمبر  2 (14)  کے تحت  دیکھ بھال اور تحفظ  کی ضرورت ہے، ان کے لئے  اس بات کو یقینی بنا یا جائے گا کہ وہ خوش حال ہیں۔

بال سوراج کووڈ کیئر پورٹل کا مقصد ، کووڈ  - 19  سے متاثرہ بچوں کی تلاش کرنا ہے۔ ضلع افسران  یا  ریاستی افسران کی طرف سے  پورٹل میں  بھرے گئے اعداد وشمار کے ذریعے  ہر بچے کے لئے  کمیشن  یہ معلومات  حاصل کرے گا کہ آیا بچہ  اپنے حق کے تحت  فوائد  اور مالی فائدے حاصل کر رہا ہے۔ یہ معلومات بھی حاصل کی جائے گی   کہ آیا بچے کو  سی ڈبلیو سی کے سامنے  حاضر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے   2020  ایس ایم ڈبلیو  پی کے نمبر  -4  میں  چلڈرن ہومز میں  کووڈ  - 19 وائرس  کی دوبارہ لہر کے دوران  بمطابق حکم مورخہ : 5 مئی  2021   میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سبھی  ضلع افسران  کو ہدایت دی  ہے کہ وہ  کمیشن کے پورٹل پر  اعداد وشمار  بھریں، جو اُن بچوں سے متعلق  ہو، جو  ہفتے کی شام  (29 مئی 2021  کی شام)  سے پہلے  یتیم ہوگئے ہیں۔ یہ اعداد وشمار  کووڈ کیئر لنک کے تحت  بال سوراج پورٹل پر  اپ لوڈ کردیئے جائیں۔ کمیشن نے  سپریم کورٹ کی  سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علا قوں کی  ہدایت کے بارے میں بھی  بتا  یا۔

این سی پی سی آر  ایک قانونی ادارہ ہے، جو  حکومت ہند کی ، خواتین اور بچوں کی ترقی  کی وزارت  کے تحت  کام کرتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا س- ق ر)

U-5001




(Release ID: 1723078) Visitor Counter : 297