وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا اے ایل ایچ   ایم کے سوئم  میں طبی آئی سی یو فٹ کیا گیا

Posted On: 30 MAY 2021 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30مئی، 2021/ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے ائی این ایس ہنس میں آئی این اے ایس 323 سے اے ایل ایچ  ایم کے سوئم   میں ایک میڈیکل انٹینسیو کیئر یونٹ (ایم آئی سی یو ) نصب کیا ہے۔ اے ایل ایچ ایم کے سوئم ، ایک سبھی موسوموں میں کارکردگی پیش کرنے والا طیارہ ہے جسے ایم آئی سی یو سے لیس کیا جا رہا ہے ، جسے بھارتی بحریہ اب فضائی راستے سے خراب موسم کے باوجود شدید مریضوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کا کام انجام دے سکتی ہے۔

ایم آئی سی یو میں  ڈیفیبریلیٹرس، ملٹی پیرا مانیٹرس، وینٹی لیٹر، آکسیجن سپورٹ اور انفیوژن و سرینج پمپ کے دو سیٹ لگے ہیں۔  اس میں مریض کے منھ  یا سانس کی نلی میں بلغم کو صاف کرنے کا نظام بھی ہے۔ اس نظام کو طیارے کی بجلی سپلائی سے ہی کام میں لایا جا سکتا ہے اور اس میں چار گھنٹے کا  بیٹری بیک اپ بھی ہے۔ یہ آلات طیارے کو دو تین گھنٹے میں ایک فضائی ایمبولینس میں  بدلنے کے لیے  نصب کیے جا سکتے ہیں۔ آٹھ ایم آئی سی یو سیٹ میں سے یہ پہلا سیٹ ہے جو ایچ اے ایل کی طرف سے بھارتی بحریہ کو دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix276IK.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3AXGI.jpeg

۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

30.05.2021

U –4994

 



(Release ID: 1723040) Visitor Counter : 179