بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے پرانے گوا میں فلوٹنگ جیٹی (بندرگاہ کا پشتہ) کا افتتاح کیا جناب منڈاویا نے اعلان کیا کہ پرانے گوا اور پنجم کو جلد ہی فیری اور کروز خدمات سے جوڑ دیا جائے گا

Posted On: 30 MAY 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مئی 2021،: بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویا نے گوا کے ریاستی یوم تشکیل کے موقع پر گوا کے وزیر اعلی جناب پرمود ساونت کی موجودگی میں آج پرانے گوا میں دوسری تیرتی جیٹی کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00179N2.jpg

جناب منڈاویا نے امید ظاہر کی کہ پرانے گوا میں فلوٹنگ جیٹی گوا سیاحت کے لیے تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجم اور پرانے گوا کو فیری اور کروز خدمات سے جوڑا جائے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جیٹی سیاحوں کو محفوظ اور پریشانی سے پاک نقل و حمل فراہم کرے گی۔ وزیر موصوف نے سیاحت کے شعبے کو ریاست کا ترقیاتی انجن بنانے میں گوا حکومت کے کام کی ستائش کی۔

حکومت ہند نے پرانے گوا اور پنجم کو جوڑنے کے لیے مونڈووی ندی (این ڈبلیو-68) پر دو کنکریٹ فلوٹنگ جیٹیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مونڈووی ندی (این ڈبلیو-68) پر تعمیر کی گئی دوسری فلوٹنگ جیٹی ہے۔ اس سے قبل پنجم گوا میں پہلی جیٹی کا افتتاح بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر نے 21 فروری 2020 کو کیپٹن آف پورٹس، پنجم میں وزیر اعلی کی موجودگی میں کیا تھا۔

فلوٹنگ جیٹی کے جامد کنکریٹ جیٹی کے مقابلے میں بہت سے فوائد ہیں۔ ان پر جامد جیٹی کی لاگت سے تقریباً نصف لاگت آتی ہے۔ اسی طرح ان کی تیاری، تنصیب اور استعمال آسان ہوتا ہے۔ ان فلوٹنگ جیٹیاں 50 سال تک کام میں لائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس کے تیرتے ڈھانچے کی وجہ سے، اسے ساحلی ضابطہ کے علاقے سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں ہے۔ جیٹی مقام کے ہائیڈرو گرافک پروفائل میں ضروریات یا تبدیلیوں کے مطابق صارفین کے سائز میں اضافہ یا کمی کی جاسکتی ہے۔

گوا کے یوم ریاست کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ گوا کی ترقی کے لیے عہد بستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرموگاؤں بندرگاہ نے بھی ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جناب شریپد یسو نائک اور گوا کے بندرگاہ کے وزیر جناب مائیکل لوبو بھی موجود تھے۔

***

U.No.4988

(ش ح - ع ا - ر ا)


(Release ID: 1723036) Visitor Counter : 238