ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ملک میں 21392 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع طبی آکسیجن فراہم کرچکی ہیں


 313 آکسیجن ایکسپریسوں نے

ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی مکمل کرلی ہے

1274 ایل ایم او ٹینکروں والی آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے 15 ریاستوں کو راحت فراہم کی

ہریانہ اور کرناٹک میں ایل ایم او کی ترسیل 2000 میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئی

مہاراشٹر میں ایل ایم او کی ترسیل 614 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 3797 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5476 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2023 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 2115 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 1808 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 1738 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 380 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 1858 میٹرک ٹن، جھارکھنڈ میں 38 میٹرک ٹن اور آسام میں 240 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جاچکی ہے

Posted On: 30 MAY 2021 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مئی 2021،: بھارتی ریلوے تمام رکاوٹوں پر قابو پاکر اور نئے حل تلاش کرکے ملک کی مختلف ریاستوں کو لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک بھارتی ریلوے کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں 1274 سے زائد ٹینکروں میں 21392 میٹرک ٹن لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کی جا چکی ہے۔

ملحوظ رہے کہ 313 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر مکمل کر لیا ہے اور مختلف ریاستوں کو امداد فراہم کی ہے۔

اس ریلیز کے اجرا تک 5 آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 23 ٹینکروں میں 406 میٹرک ٹن سے زائد ایل ایم او لے جا رہی ہیں۔

ہریانہ اور کرناٹک میں ایل ایم او کی فراہمی 2000 میٹرک ٹن سے زائد ہوچکی ہے۔

تمل ناڈو اور تلنگانہ میں ایل ایم او کی ترسیل 1800 میٹرک ٹن کو عبور کرچکی ہے۔

آکسیجن ایکسپریسوں نے اپنا کام 36 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ شروع کیا تھا۔

بھارتی ریلوے کی کوشش رہی ہے کہ وہ کم از کم ممکنہ وقت میں آکسیجن کی مانگ والی ریاستوں کو ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرے۔

آکسیجن ایکسپریسوں نے 15 ریاستوں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش، جھارکھنڈ اور آسام کو آکسیجن کی راحت فراہم کی ہے۔

اس ریلیز کے اجرا تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3797، مدھیہ پردیش میں 656 میٹرک ٹن، دہلی میں 5476 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 2023 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 2115 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 1808 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 1738 میٹرک ٹن، پنجاب میں 225 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 380 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 1858 میٹرک ٹن جھارکھنڈ کو 38 میٹرک ٹن اور آسام کو 240 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جاچکی ہے۔

آکسیجن ایکسپریسوں نے اب تک ملک بھر کی 15 ریاستوں کے تقریباً 39 شہروں /قصبوں میں ایل ایم او پہنچائی ہے۔ ان شہروں اور قصبوں میں اترپردیش کے لکھنؤ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ، مدھیہ پردیش کے ساگر، جبل پور، کٹانی اور بھوپال، مہاراشٹر کے ناگپور، ناسک، پونے، ممبئی اور سولاپور، تلنگانہ کا حیدرآباد، ہریانہ کے فرید آباد اور گروگرام شامل ہیں۔ دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹہ اور کنکپارہ، کرناٹک میں بنگلورو، اتراکھنڈ میں دہرادون، نیلور، گنٹور، تدی پتری اور آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم، کیرالہ میں ایرناکولم، تمل ناڈو میں تروولور، چنئی، ٹوٹیکورین، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب میں بھٹنڈا اور فلور، آسام میں کامروپ اور رانچی

ریلوے نے آکسیجن کی فراہمی کے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کا نقشہ بنایا ہے اور ریاستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مطابق خود کو تیار کیا ہے۔ بھارتی ریلوے میں ایل ایم او لانے کے لیے ٹینکر ریاستیں فراہم کرتی ہیں۔

ملک بھر سے پیچیدہ آپریشنل روٹ منصوبہ بندی کے منظر نامے میں بھارتی ریلوے نے مغرب میں ہاپا، بڑودہ، مندرا، مشرق میں راؤرکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر، انگل سے اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اترپردیش اور آسام تک آکسیجن کی سپلائی کی ہے۔

تیز رفتار آکسیجن امداد کو یقینی بنانے کے لیے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں چلانے میں نئے اور بے مثال معیارقائم کر رہی ہے۔ طویل فاصلے کے زیادہ تر معاملات میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلی ترجیحی گرین کوریڈور میں ہنگامی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ڈویژنوں کی آپریشنل ٹیمیں تیز ترین رفتار سے آکسیجن کی فراہمی کے لیے انتہائی چیلنجنگ حالات میں کام کر رہی ہیں۔ مختلف حصوں میں اہلکاروں کی تبدیلی کے لیے تکنیکی اسٹاپس کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

ریلوے روٹس کو کھلا رکھا گیا ہے اور اعلی نگرانی برقرار رکھی جارہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس وقت پر پہنچ سکے۔

یہ سارا کام اس طرح کیا جارہا ہے کہ دیگر مال برداری کے کاموں میں رکاوٹ نہ آئے۔

آکسیجن کی نقل و حمل ایک بہت پیچیدہ کام ہے اور اعداد و شمار ہر وقت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ مزید آکسیجن سے بھری آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں رات گئے اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔

***

U.No.4987

(ش ح - ع ا - ر ا)


(Release ID: 1723035) Visitor Counter : 226