امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کی لائق قیادت کے تحت مرکزی حکومت کی 7 سال کی بے مثال کام یابیوں کی تکمیل وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ترقی، سلامتی، عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی اصلاحات کی بء نظیر اور منفرد مثال قائم کی ہے
ان سات برسوں میں جناب مودی نے ایک طرف اپنی پرعزم اور ہمہ گیر اور فلاحی پالیسیوں سے ملک کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑ کر غریبوں، کسانوں اور پس ماندہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے جب کہ دوسری طرف اپنی مضبوط قیادت سے بھارت کو ایک باقت ور ملک بنا دیا ہے
گذشتہ 7 برسوں سے ملک کے عوام نے مودی جی کی خدمت اور لگن پر مسلسل اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کے لیے میں عوام کو سلام کرتا ہوں
مجھے یقین ہے کہ مودی جی کی دور اندیشانہ قیادت میں ہم ہر چیلنج کو فتح کرتے رہیں گے اور بھارت کا ترقیاتی سفر جاری رکھیں گے
Posted On:
30 MAY 2021 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مئی 2021،: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی حصول یابیوں کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم جناب مودی کو مبارک باد پیش کی ۔ اپنے ٹویٹ پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا کہ "مودی حکومت نے ترقی، سلامتی، عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی اصلاحات کی نے نظیر اور منفرد مثال قائم کی ہے"۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ "ان 7 برسوں میں مودی جی نے اپنے عزم اور ہمہ گیر اور فلاحی پالیسیوں سے غریبوں، کسانوں اور پسماندہ لوگوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑ کر غریبوں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے جب کہ دوسری طرف اپنی مضبوط قیادت سے بھارت کو ایک طاقت ور قوم بنایا ہے"۔
جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ ''گذشتہ 7 سال سے ملک کے عوام نے مودی جی کی خدمت اور لگن پر مسلسل اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کے لیے میں اہل وطن کو سلام کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مودی جی کی دور اندیشانہ قیادت میں ہم ہر چیلنج پر قابو پاکر بھارت کے ترقیاتی سفر کو جاری رکھیں گے"۔
***
U.No.4985
(ش ح - ع ا - ر ا)
(Release ID: 1723033)
Visitor Counter : 167