عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ مودی حکومت کے 7 سال مکمل ہونے پر جموں وکشمیر کی 7 پنچایتوں میں کووڈ "سیوا" پروگرام کی صدارت کی


مختلف اضلاع میں سیکڑوں ضرورتمند اور غریب لوگوں میں خشک راشن ، سینیٹائزر ، ماسک ، آکسیمٹر اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکووڈ وبائی مرض کے خلاف متحدہ جدوجہد کی اپیل کی

Posted On: 30 MAY 2021 4:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 30 مئی         مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مودی حکومت کے 7 سال مکمل ہونے کے موقع پر جموں و کشمیر میں 7 پنچایتوں میں کووڈ "سیوا" پروگرام کی صدارت کی۔

مختلف اضلاع میں سیکڑوں ضرورتمند اور غریب لوگوں میں خشک راشن، سینیٹائزر، ماسک، آکسیمٹر اور دیگر امدادی سامان دیا گیا۔ اس پروگرام میں  ممتاز قائدین ، ​​ڈی ڈی سی چیئر مین اور پارٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سات سالوں میں "انتیودے" کی حقیقی روح کے مطابق آخری قطار کے آخری فرد تک پہنچنے کے لئے کئی تاریخی اور عوام دوست فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ، جب نریندر مودی نے مئی  2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ، تو یہ مایوسی سے امید کے ایک نئے سفر کا آغاز تھا۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت اور رہنمائی نے ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/sewaimageE5X6.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کورونا کے زیر سایہ ورچوئل اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے ، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تنگ مفادات سے بالاتر ہوکر 135 کروڑ سے زیادہ آبادی والے ہندوستان جیسے عظیم ملک میں اجتماعی طور سے جنگی سطح پر کووڈ وبائی مرض  کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا ، یہ محرک تنقید کا نشانہ بننے کا موقع نہیں ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب ہمیں صدی میں ایک بار کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف متحدہ عزم کے ساتھ ہی ہندوستان کووڈ کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہو گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وبائی امراض کے سنگین اثر کے باوجود ، قومی شاہراہوں کی تعمیر ، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر ، دیویکا اور مانسر منصوبے جیسے ترقیاتی کام رکاوٹوں کے باوجود جاری ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ مرکز کے زیر انتظام کے دیگر حصوں کے مقابلے ان کے پارلیمانی حلقہ انتخاب کے تمام چھ اضلاع میں کووڈ کی صورتحال تقریبا قابو میں اور مستحکم رہی۔ انہوں نے کہا ، آکسیجن پلانٹ ، وینٹیلیٹر ، آکسیجن  والے بیڈ ان تمام جگہوں پر دستیاب ہیں۔

پروگرام میں شریک رہنماؤں ، ڈی ڈی سی چیئرمین اور کارکنوں نے مرکزی وزیر کو اپنے ذاتی وسائل سے کووڈ سے متعلق سامان بھیجنے اور جہاں جہاں ضرورت ہے، آکسیجن پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں کووڈ سہولیات کے لئے اپنے ایم پی فنڈ سے ڈھائی کروڑ روپے مختص کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ ابھی تک ، کووڈ سے متعلق امدادی سامان اور راشن کے 5 ٹرک حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں بھیجے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے تمام شراکت داروں کو مزید بتایا کہ ان کے حلقہ انتخاب کے گاؤں میں کووڈ – 19 وبائی امراض کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ، 'ٹیلی-مشاورت' کی سہولیات قائم کی جارہی ہیں اور اس سے ضلعی اسپتالوں میں مریضوں کے اندھا دھند ریفرل سسٹم  کا بوجھ کم ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 45 سال سے زیادہ  عمر کے لوگوں کے لئے تقریبا 67 سے 70 فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہو  گئی ہے ، جو قومی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا اشارہ  ہے کہ پوری مرکزی ریاست میں لوگ کے علاقوں میں لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ٹیکے لگانے کے لئے آگےآرہے ہیں ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4990


(Release ID: 1723012) Visitor Counter : 163