بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کووڈ-19کے چلتے دوسرے لاک ڈاؤن کے دوران کے وی آئی سی کو ملے 45کروڑ روپے کےسرکاری خرید آرڈر سے کھادی دستکاروں کو بڑی مدد ملی

Posted On: 29 MAY 2021 1:45PM by PIB Delhi

کھادی دستکاروں کے لئے مناسب روزگار کے مواقع نے انہیں ایک بار پھر مالی بحران سے لڑنے میں مدد کی ہے، کیونکہ ملک کے بیشتر حصے کووڈ-19وباء کی دوسری لہر کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں ہے۔ اس سال مارچ سے مئی کے درمیان مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر کو زبردست جھٹکا لگنے کے باوجود کھادی اور دیہی صنعت کمیشن(کے وی آئی سی)کو 45کروڑ روپے سے زیادہ کے خرید آرڈر ملے ہیں، جو لاکھوں کھادی کاریگروں اور دستکاروں کو روزی روٹی مہیا کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔یہ خرید آرڈر قبائلی امور کی وزارت ، ہندوستانی ریلوے اور ایئر انڈیا سے آئے ہیں۔

قبائلی طلباء کے لئے 6.38لاکھ میٹرپالی کھادی کپڑے کی خرید کے لئے کے وی آئی سی اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کو اپریل 2021ء میں بڑھا دیا گیا ہے۔ کپڑے کے آرڈر کو بڑھاکر 8.46لاکھ میٹر کردیا گیا ہے، جس کی قیمت 20.60کروڑ روپے ہے۔ یہ آرڈر اُترپردیش، گجرات، راجستھان اور ہریانہ کے کئی کھادی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس سال جون تک سامان کی سپلائی کردی جائے گی۔

اسی طرح ریلوے کی وزارت نے اپریل سے مئی کے درمیان کے وی آئی سی کو 19.50کروڑ روپے کے خرید آرڈر دیئے۔  اس سے ملک بھر میں 100 سے زیادہ کھادی اداروں کے ساتھ اندراج شدہ کاریگروں کو براہ راست فائدہ ہوگا ، جو خصوصی مصنوعات جیسے بچھانے کے کپڑے، تولیے، چادریں، فلیگ بینر، اسپنج کپڑے، دو سوتی کاٹن کھادی اور بنٹنگ کپڑے وغیرہ کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ اس اشیاء کی سپلائی جون اور جولائی 2021ء کے درمیان کی جائے گی۔

ایئر انڈیا نے بھی اپنے ایگزیکیٹو اور بزنس کلاس کے بین الاقوامی مسافروں کے لئے 4.19کروڑ روپے کی لاگت والی 1.10لاکھ سہولتی کِٹ خریدے گی۔

اپریل کے مہینے میں جاری تازہ سپلائی آرڈر مواصلات شعبے ، خاص طورسے بین الاقوامی آپریشن سے آیا ہے۔کووڈ-19وباء سے ہوئے نقصان کے باوجود یہ آرڈر کے وی آئی سی کو ملے ہیں۔ کھادی سویدھا کِٹ میں پریمیم ہربل کاسمیٹک مصنوعات شامل ہیں۔ جیسے کھادی ہینڈ سینی ٹائزر،موسچرائزنگ لوشن، کھادی لیمن گراس آئل ، کھادی ہینڈ میڈ صابن، کھادی لپ بام ، کھادی گلاب فیس واش ، ضروری تیل وغیرہ ۔ یہ مصنوعات چھوٹی دیہی صنعتی اکائیوں کے ذریعے تیار کی جاتی ہے۔

کے وی آئی سی کے صدر جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کووڈ-19وباء کے اس مشکل وقت میں اتنے بڑے آرڈر کے وی آئی سی کے کاریگروں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے اور آتم نر بھربھارت کے خواب کو پورا کرنے کی کوششوں کو بڑھاوا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کے وی آئی سی کے سامنے کاریگروں کے لئے روزگار اور ان کی روزی روٹی کو بنائے رکھنے کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ قبائلی امور کی وزارت ہندوستانی ریلوے اور ایئر انڈیا کی طرف سے بڑی تعداد میں ملے اِن آرڈروں سے کھادی کے چرکھے کی کتائی جاری رہے گی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کتائی کرنے والوں ، بنکروں، متعلقہ کاریگروں اور مزدوروں کے ساتھ ساتھ دیہی صنعتوں میں لگے ایک بڑے مین فورس کے لئے روزگار اور آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(29.05.2021)

(U: 4956)



(Release ID: 1722838) Visitor Counter : 192