صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ سے متعلق راحتی امداد کی تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 18،016 آکسیجن کنسنٹریٹر س ، 19،085 آکسیجن سلینڈرس ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ ،15،206 وینٹی لیٹرس / بی پیپ ، 7.7لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں ، 12 لاکھ فیوی پیراویر گولیاں سپلائی کی گئیں

Posted On: 28 MAY 2021 1:45PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 28مئی /

حکومتِ ہند کو 27 اپریل ، 2021 سے مختلف ملکوں / تنظیموں سے کووڈ – 19 سے متعلق راحتی طبی سپلائی اور ساز و سامان کی صورت میں بین الاقوامی تعاون حاصل ہو رہا ہے ۔ اِن ساز و سامان کو فوری طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا جاتا ہے ۔

27 اپریل ، 2021 سے 26 مئی ، 2021 تک مجموعی طور پر 18,016 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 19،085 آکسیجن سلینڈرس ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ ، 15,206 وینٹی لیٹرس / بی پیپ ، 7 لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں ، 12 لاکھ فیوی پیراویر گولیاں، گاڑیوں اور ہوائی جہاز کے ذریعہ بھیجی  جا چکی ہیں ۔

 

26 / 27 مئی ، 2021 کو کناڈا،جرمنی،بحرین (بھارت اور بحرین کی تنظیمیں) رابرٹ بو ش ( جرمنی ) سے بڑی امدادی کھیپ موصول ہوئی ہیں

 

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹرس

10

وینٹی لیٹرس / بی پیپ / سی پی اے پی

692

 

 

موثر اور فوری طور پر سامان کی تقسیم اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اداروں کو بلا رکاوٹ ترسیل ایک جاری عمل ہے ۔

مرکزی وزارتِ صحت مستقل اِس کام کی جامع نگرانی کر رہی ہے ۔ مرکزی وزارتِ صحت میں کووڈ – 19 سے متعلق غیر ملکی امدادی سامان کو ، جو گرانٹ ، امداد اور عطیے کے طور پر موصول ہو رہا ہے ، وصول کرنے اور تقسیم کرنے کی خاطر ایک خصوصی کو آرڈینیشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔ اس شعبے نے 26 اپریل ، 2021 سے کام کرنا شروع کر دیا تھا ۔ اس سلسلے میں صحت کی وزارت نے 2 مئی سے معیاری عملی ضابطوں کو نافذ کیا ہے ۔

 

****

ش ح۔ ع ح۔

U. NO. 4918

 



(Release ID: 1722444) Visitor Counter : 194