سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت رتن پروفیسر راؤ کو  انرجی فرنٹیئرز میں تحقیق کےلئے اینی انٹرنیشنل ایوارڈ  سے نوازا گیا


یہ ایوارڈ روم میں واقع کیرینال پیلیس میں  14 اکتوبر 2021 کو ایک سرکاری تقریب میں پیش کیا جائےگا

Posted On: 27 MAY 2021 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27   مئی 2021،   بھارت رتن پروفیسر سی این آر راؤ کو قابل تجدید توانائی کے وسائل اور توانائی کے ذخیرے سے متعلق تحقیق کےلئے  ا انٹرنیشنل اینی  ایوارڈ  2020 سے نوازا گیا ہے اس کو انرجی فرنٹیئرز ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔ توانائی سے متعلق تحقیق کے معاملے میں اس کو نوبل پرائز سمجھا جاتا ہے۔

پروفیسر راؤ تمام نوع انسانی  کے فائدے کے لئے  توانائی کے واحد ذریعہ کے طور پر  ہائیڈروجن  انرجی پر کام کرتے رہےہیں۔ ہائیڈروجن  اسٹوریج  ، ہائیڈروجن کے فوٹو کیمیکل اور الیکٹرو کیمیکل پروڈکشن،  ہائیڈروجن کے  شمسی  پروڈکشن اور  غیر دھاتی محرک، ان کے کام کی  خصوصیات ہیں۔

پروفیسر راؤ کو انرجی فرنٹیئر ایوارڈ میٹلز آف سائٹس، کاربن نینو ٹیوبس اور دیگر میٹیریلس اور  دو جہتی نظام ،  گرافین سمیت،  بورون نائٹروجن ۔ کاربن ہائبریڈ میٹیریلس اور انرجی ایپلی کیشز  اور گرین ہائیڈروجن پروڈکشن کے لئے  مولب ڈینم سلفائڈ  (مولب ڈینائٹ۔ ایم او ایس 2)  کے بارے میں ان کے کام کے لئے  دیا گیا  ہے۔ پروفیسر راؤ نے  ان تینوں شعبوں میں کام کیا ہے  اور کچھ بہت ہی اختراعی میٹیریلز تیار کئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہی میٹیریل یا متعقہ میٹیریلز ہائیڈروجن اسٹوریج سسٹمز اور ہائی اسپیسیفک پاور اور زیادہ تعداد میں  چارج، ڈسچارج سائیکلز والے سپر کیپیسیٹر    کی تعمیر کے لئے   مفید خصوصیات  کے حامل ہیں۔ یہ توانائی  کا ذخیرہ کرنے بیٹریوں جیسے آلات ہیں جوکہ  قابل تجدید توانائی کے شعبے کا ایک اہم حصہ بن جائیں گے۔

اینی ایوارڈ 2020 روم میں واقع کیرینال پیلیس میں  14 اکتوبر 2021 کو ایک منعقد کی جانے والی سرکاری تقریب  میں پیش کیا جائےگا۔ اس تقرب میں اطالوی جمہوریہ کے صدر  سرگیو مٹیریلا  بھی شرکت کریں گے۔

توانائی اور ماحولیات کی تحقیق کے شعبے میں  اس ایوارڈ  کو گزشتہ برسوں میں بین الاقوامی  سطح پر منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد توانائی کے وسائل کے بہتر استعمال کو فروغ دینا اور محققین کی  نئی نسلوں کے کام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سے  پتہ چلتا ہے کہ اینی کے ذریعہ سائنسی تحقیق اور اختراع کو  کتنی اہمیت دی جاتی ہے۔ اس میں نقد انعام کے ساتھ ساتھ  خصوصی طور پر  تیار کیا گیا ایک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JYSL.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4887

                          


(Release ID: 1722269) Visitor Counter : 186