بجلی کی وزارت
پاور گرِڈ مسلسل کووڈ سہولت فراہم کررہا ہے
Posted On:
26 MAY 2021 10:34AM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍مئی2021:
وزارت توانائی کے ماتحت مہارتن کمپنی پاور گرِڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ (پاور گرِڈ)نے ملک بھر کے اپنے ملازمین (برسرکار ، سبکدوش اور ٹھیکہ مزدوروں)اور ان کے کنبوں کو جو کووڈ-19 سے متاثر رہے ہیں، ان سب کو لگاتار مدد فراہم کی ہے۔کمپنی نے ان سب کوکووڈ سے متعلق مناسب رویہ پید اکرنے کے تعلق سے بیدار کیا ہے۔
پاورگرِڈ کے شمالی ریجن –IIنے اپنے ملازمین ، ان کے اہل خانہ ، رشتہ داروں ، ٹھیکہ مزدوروں، سبکدوش ملازمین اور ان کے کنبوں کے لئے پانچ عدد ٹیکہ کاری مہموں کا انعقاد کیا۔یہ مہم پاور گرِڈ کے سب اسٹیشنوں میں چلائی گئی۔ جن میں جالندھر، موگا، ہمیر پور اور واگورا شامل تھے۔ علاقائی ہیڈکوارٹر جموں میں تقریباً 100 ٹھیکہ مزدروں کےلئے ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی۔
آکسیجن سپورٹ والے 35کووڈسہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ایک آئیسولیشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے، جس میں 24 گھنٹے نرسنگ کی سہولت اور ایک ایمیونولوجسٹ (قوت مدافعت کا ماہر)دستیاب ہے۔ ملازمین اور ان کے کنبے کے افراد 24 گھنٹوں میں کبھی بھی ان سے صلاح لے سکتے ہیں اور ملاقات کرسکتے ہیں۔
ملازمین ان کے کنبے کے افراد اور معاون اسٹاف کو سماجی دوری، ماسک، ہاتھوں کو بار بار دھونا جیسے معمولات کے تعلق سے بیدار کرنے کے لئے کووڈ-19 سے متعلق مناسب رویے کے بارے میں پوسٹروں کو پاورگرِڈ رہائشی کمپلیکس کے صدر دروازے ، ٹرانزٹ کیمپوں اور کمیونٹی سینٹروں پر لگایا گیا ہے۔
ان چھوٹی چھوٹی پہلوں سے کووڈ متاثرین کی مناسب دیکھ بھال کرنے اور متاثرین کو بہترین سہولت فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4849)
(Release ID: 1722001)
Visitor Counter : 173