وزارات ثقافت
وزیراعظم نے آج بدھ پورنیما کے موقع پر ورچوول ویساکھ عالمی تقریبات میں کلیدی خطبہ دیا
ورچوول پرارتھنا کے موقع پر دنیا بھر کے بدھسٹ سنگھوں کے سربراہان نے شرکت کی
ایسے وقت میں جبکہ ملک اور دنیا کووڈ عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں، بھگوان بدھ کا پیغام بہت موزوں ہوگیا ہے: جناب پرہلاد سنگھ پٹیل
ویساکھ بدھ پورنیما کے اس مبارک دن آیئے ہم 8 اشٹانگ مارگ کو سچے معنوں میں اپنی روز مرہ کی زندگی کے کام اور رویئے میں اتارنے کا عہد کریں: جناب کرن رجیجو
Posted On:
26 MAY 2021 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 مئی 2021،
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج بدھ پورنیما کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ویساکھ عالمی تقریبات کے میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ قابل قدر مہا سنگھ کے اراکین، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے اعظم، مرکزی وزراء جناب پرہلاد سنگھ اور جناب کرن رجیجو، انٹرنیشنل بدھشٹ کنفڈریشن کے سکریٹری جنرل، قابل احترام ڈاکٹر دھما پیا بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویساکھ، بھگوان بدھ کی زندگی کا جشن منانے اور اعلیٰ آدرشوں اور ہمارے کرہ کی بہتری کے لئے ان کے ذریعے پیش کی گئی قربانیوں پر غور کو خوص کا دن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے گذشتہ برس کے یوم ویساکھ پروگرام کو کووڈ-19 کی وبا کے خلاف انسانیت کی جنگ کی قیادت کرنے والے سبھی صفحہ اول کے کارکنان کے نام وقف کیا تھا۔ ایک سال بعد بھی کووڈ-19 کی وبا نے ہمارا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کو دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عالمی وبا بہت سے لوگوں کے لئے مصیبت اور پریشانی لے کر آئی ہے اور اس نے ہر ملک کو متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبا کے ذریعے جو اقتصادی اثرات مرتب ہوئے ہیں، وہ بہت وسیع ہیں اور ہمارا کرہ ارض کووڈ-19 کے بعد آج جیسا نہیں رہ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس کے مقابلے متعدد قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہیں۔ جیسا کہ پہلے کے مقابلے اس وبا کے تعلق سے بہتر سمجھ پیدا ہوئی ہے، جس سے اس وبا کے خلاف لڑنے کی حکمت عملی بنانے اور ٹیکہ کاری کا عمل انجام دینے کے کام میں تقویت ملی ہے، جو زندگیوں کو بچانے اور اس وبا جو شکست دینے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے ایک سال کے اندر کووڈ-19 کے ٹیکے تیار کرنے کے لئے سائنسدانوں کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے انسان کے عزم اور اس کی قوت ارادی کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کی زندگی امن، ہم آہنگی اور بقائے باہم سے عبارت تھی۔ لیکن آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں، جن کا وجود نفرت، دہشت گردی اور اندھادھند تشدد پر قائم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسی طاقتیں روادار جمہوری اصولوں میں یقین نہیں رکھتیں، اوراس لئے انھوں نے انسانیت میں یقین رکھنے والے سبھی لوگوں سے دہشت گردی اور بنیاد پرستی کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ مہاتما بدھ کی تعلیمات اور سماجی انصاف کو ان کے ذریعے دی گئی اہمیت دنیا کو متحد کرنے والی ایک قوت بن سکتی ہے۔
وزیراعظم کے خطاب کے مکمل متن کے لئے یہاں کلک کریں
ویساکھ۔ 2565 ویں بدھ پورنیما دوس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے سب کو بدھ پورنیما کی مبارکباد پیش کی اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا جنہوں نے 2015 میں بدھ پورنیما کو ایک قامی تقریب کے طور پر منانے کی پہل کی تھی اور اس کو بین الاقوامی سطح تک اٹھایا۔ جناب پٹیل نے کہا کہ انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیدریشن (آئی بی سی) اور ثقافت کی وزارت ہر سال اس تقریب کو شاندار طریقے سے مناتی ہے اور بھگوان بدھ کی تعلیمات اور فلسفے کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کررہی ہیں۔
جناب پرہلاد پٹیل نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ملک اور پوری دنیا کووڈ۔ 19 عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں، بھگوان بدھ کی تعلیمات ہمارے لئے بہت موزوں ہوگئی ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے بھگوان بدھ کی زندگی کے بارے میں دو کہانیاں سنائیں اور کہا کہ ان کہانیوں میں ہمارے سیکھنے کے لئے اہم اسباق ہیں۔بھگوان بدھ کی زندگی سے متعلق یہ کہانیاں ہمیں تحریک دیتی ہیں کہ ہم اپنا سکون برقرار رکھیں اور مشکل میں مصیبت کا سامنا کریں۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک بار پھر کہا کہ بھگوان بدھ کاپیغام اس مشکل وقت میں بہت ہی موزوں ہے اور ذہنی صبر و سکون ، بڑے سے بڑے چیلنج پر قابو پانے میں مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بدھ کے خیالات پر عمل کرنے اور انہیں اپنی زندگی میں اختیار کرنے کا دن ہے۔
ورچوول ویساکھ۔ بدھ پورنیما دوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی امور، نوجوانوں کے امور، کھیلوں اور آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے کہا کہ عالمی تاریخ میں آج کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن ہمارے بھگوان بدھ کی پیدائش ہوئی اور یہ دن کیولیہ گیان حاصل کرنے اور مہا پری نروان تینوں کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جناب رجیجو نے کہا ’ہم اس ویساکھ ۔ بدھ پورنیما کو عالمی وبا سے نجات پانے اور بھارت، نیپال اور دنیا کے دیگر حصوں میں کووڈ ۔ 19 دوسری لہر کی زد میں آنے والوں کے لئے پرارتھنا کےلئے وقف کرتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ سبھی عالمی وبا سے مقابلہ کرنےمیں بے لوث خدمت انجام دینے اور ہم سب کی مدد کرنے کے لئے کورونا واریئرس کو سلا م کرنے میں میرے ساتھ شامل ہیں‘۔
وزیر موصوف نے مختلف ملکوں میں کام کرنے والے اور بھارت اور نیپال میں کووڈ عالمی وبا کی موجودہ لہر کے دوران مدد کی پیش کرنے والے آئی بی سی ارکان اور شراکت دار تنظیموں کے لئے ممنونیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا غیر معمولی بحران کا سامنا کررہی ہے، یہ مبارک دن ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی رویئے پر اور خصوصی طور پر باہمی انحصار کی نوعیت کے سلسلے میں، تمام حساس وجودوں کی فلاح اور قدرت اور کرہ ارض کی ہمدردی اور احترام کےبارے میں غور کرنے کاایک موقع فراہم کراتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویساکھ ۔ بدھ پورنیما کے مبارک اور مقدس دن آیئے ہم 8 اشٹانگ مارگ کو سچے معنوں میں اپنی روز مرہ کی زندگی کے کام اور رویئے میں اتارنے کا عہد کریں۔
جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے بدھشٹ فلسفے کے ممتاز اسکالرز دھما ماسٹرس کو 2019 ، 2020 اور 2021کے لئے ’’ویساکھ سمان پراشستی پتر ‘‘ سے نوازا۔ ان اسکالرز نے انسانی خدمات، بین مذہبی فہم اور امن و ہم آہنگی کے لئے بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ ’’ویساکھ سمان پراشستی پتر کا قیام 2015 میں عمل میں آیا تھا اور یہ حکومت ہند کی وزارت ثقافت اور انٹرنیشنل بدھشٹ کنفیڈریشن کے ذریعہ بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر ہر سال دیا جاتا ہے۔ یہ سمان بدھشٹ مطالعہ، تحقیق، تصنیف، بدھ کی تعلیمات کی اشاعت اور بدھشٹ ثقافتی وراثت کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے پر ممتاز قومی اور بین الاقوامی شخصیتوں کو دیا جاتا ہے۔
سمان پانے والوں کی تفصیل کے لئے یہاں پر کلک کریں
اس موقع پر بھارت کے عوام کے ذریعہ علامتی طور پر منگولی کانگویور (ٹری۔ پتیکا) کا ایک نادر متن کے 50 وولیومز کا ایک ڈیجیٹائز ڈ سیٹ ورچوول طریقے سے منگولیا کے عوام کو پیش کیا گیا۔
اس سال بدھ پورنیما عالمی امن اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے راحت کے نام وقف ہے۔
حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے انٹرنیشل بدھشٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے ورچوول پرارتھنا کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر کے بدھشٹ سنگھوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بدھ پورنیما کی تقریبات کا انعقاد دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے اثر کی وجہ سے ایک ورچوول اجتماع کے ذریعہ کیا گیا۔ اس سال بدھ پورنیما عالمی امن اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے راحت کے نام وقف ہے۔
پرارتھنا کی تقریبات کا انعقاد بودھ گیا ۔ بھارت، لمبنی۔ نیپال، کانڈی۔ سری لنکا اور بھوٹان،کمبوڈیا، انڈونیشا، ملیشیا، منگولیا، روس، سنگا پور، جنوبی کوریا اور تائیوان میں اہم بدھشٹ مندروں میں دنیا کے سامنے موجود اس مشکل مرحلے میں بھارت کے ساتھ اتحاد کا اظہار کرنے کے لئے پرارتھنا کا ایک ساتھ انعقاد کیا گیا۔
ویساکھ ۔ بدھ پورنیما کے دن تتھاگت گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی اور انہیں کیولیہ گیان حاصل ہوا اور مہا پری نروان بھی حاصل ہوا، اس لئے اسے تین طرح کے اظہار ممنونیوت کا دن سمجھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4856
(Release ID: 1721966)
Visitor Counter : 218