صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 22کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہم کرائے گئے
ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے اب بھی لگائے جانے کے لئےدستیاب ہیں
Posted On:
26 MAY 2021 10:08AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 مئی، 2021/
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خریداری کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔ طبی جانچ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج و معالجہ اور کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کی رروک تھام اور اس نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری کوحکومت ہند کی حکمت عملی کے ایک لازمی جزو کی حیثیت حاصل ہے۔
کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی اصلاح شدہ اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی کا نفاذ یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔
حکمت عملی کے تحت، حکومت ہند سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعے منظور شدہ کسی بھی مینو فیکچررسے ہر مہینے ویکسین کی 50فیصد خوراک خریدے گی۔ اس طرحان ٹیکوں کو ریاستی سرکاروں کو مکمل طور پر بالکل مفت فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے گا،جیسا کہ پہلے کیا جا تارہا ہے۔
حکومت ہندنے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک بالکل مفت زمرہ اور براہ راست خریداری زمرہ ، دونوں کےذریعے 22 کروڑ سے زیادہ (22,00,59,880) ٹیکے فراہم کرائے ہیں۔
ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر 20,13,74,636 ٹیکے استعمال میں لائے جاچکے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔
ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 1.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے (1,77,52,594)اب بھی لگائے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔
مزید برآں،ایک لاکھ سے زیادہ (1,00,000) ٹیکےزیر عمل ہیں اور آئندہ تین دنوں میں ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حاصل ہوجائیں گے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO4839
(Release ID: 1721844)
Visitor Counter : 283
Read this release in:
Tamil
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada