صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کا بدھ پورنیما کے موقع پر اظہار تہنیت

Posted On: 25 MAY 2021 6:57PM by PIB Delhi

25 مئی 2021، نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے بدھ پورنیما کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

"بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر میں تمام اہل وطن اور دنیا بھر میں موجود بھگوان بدھ کے تمام پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان بدھ کی تعلیمات پوری دنیا کو دکھوں اور مصائب سے نجات دلانے کے لیے رہ نمائی کرتی ہیں۔ انھوں نے لوگوں کو تشدد اور ناانصافی سے بچنے کی تعلیم دی اور یہی بنیادی منتر صدیوں سے ہمیں مثالی انسان بننے کی ترغیب دے رہا ہے۔ بھگوان بدھ کی زندگی کے عدم تشدد، امن، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کے نظریات اور ان کی ابدی تعلیمات نے دنیا بھر میں انسانی تہذیب کی ترقی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

اس وقت ہم سب کو کوویڈ-19 کی شکل میں ایک ایسے بحران کا سامنا جس کی پہلے کبھی نظیر نہیں ملتی۔ بدھ پورنیما کے اس مبارک موقع پر میری تمنا ہے کہ ہم اپنی یکجہتی اور اجتماعی عزم کے ساتھ اس وبا سے نجات حاصل کر سکیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی راہ پر مضبوطی سے آگے بڑھتے رہیں۔"

***

(ش ح - ع ا - ر ا)

U. No. 4834

 


(Release ID: 1721801) Visitor Counter : 203