صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ٹیکے کی 21.89کروڑ سے زیادہ خوراک فراہم کی گئی
ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس اب بھی ٹیکے کی 1.77کروڑ سے زیادہ خوراک دستیاب ہے
Posted On:
25 MAY 2021 2:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25؍مئی2021:
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کراکر اُن کی مدد کررہی ہے۔ بھارت سرکار ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ٹیکوں کی راست خرید کی سہولت بھی مہیا کررہی ہے۔جانچ، بیماری کا پتہ لگانے، علاج اور کووڈ کو لے کر مناسب رویے کے ساتھ ساتھ وباء کی روک تھام اور انتظام کے لئے ٹیکہ کاری بھارت سرکار کی وسیع حکمت عملی کا ایک غیر منقسم ستون ہے۔
کووڈ-19ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کی آزاد کارانہ اور فوری حکمت عملی کا نفاذ یکم مئی 2021ء سے شروع ہوگیا ہے۔
حکمت عملی کے تحت ہر ماہ سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل)کے ذریعے منظور شدہ کسی بھی مینوفیکچرر کے ٹیکوں کی 50 فیصد خوراک بھارت سرکار کے ذریعے خریدی جائے گی۔بھارت سرکار یہ خوراک ریاستی سرکاروں کو پوری طرح سے مفت مہیا کرانا جاری رکھے گی، جیسا کہ پہلے سے کیا جارہاتھا۔
بھارت سرکار نے اب تک ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کووڈ ٹیکے کی 21.89کروڑ سے زیادہ خوراک (21,89,69,250) مفت زمرے اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خرید کے زمرے کے توسط سے مہیا کی ہے۔اس میں سے کل کھپت (ضائع شدہ سمیت) 19,93,39,750)خوراک (آج صبح آٹھ بجے دستیاب اعدادو شمار کے مطابق)ہے۔
ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس اب بھی ٹیکے کی 1.77کروڑ سے زیادہ (1,77,67,850)خوراک دستیاب ہے، جنہیں دیا جانا باقی ہے۔
اس کے علاوہ 7لاکھ (700000)خوراک زیر عمل ہے اور اگلے تین دنوں کے اندر ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو انہیں بھجوا دیا جائے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4818)
(Release ID: 1721768)
Visitor Counter : 228