صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ ریلیف  امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال


ا ب تک 17755 آکسیجن کنسنٹریٹ، 16301 آکسیجن سلینڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 13449 وینٹی لیٹر /بائی پیپ ، تقریباً 6.9 ایل  ریمیڈیسویر شیشیاں ، تقریباً 12 ایل فیوی پیراویر ٹیبلیٹس  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں تک پہنچائی / بھیجی گئی ہیں

Posted On: 25 MAY 2021 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25   مئی 2021،   حکومت ہند  کو 27 اپریل 2021 سے  کووڈ۔ 19 ریلیف میڈیکل سپلائی اور آلات کی شکل میں  مختلف ملکوں / تنظیموں سے  بین الاقوامی تعاون حاصل ہورہا ہے۔ یہ سامان  فوری طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے پاس بھیجا/ پہنچایا جارہا ہے۔

مجموعی طور پر 27 اپریل 2021 سے 24 مئی 2021 تک سڑک اور ہوائی راستے سے 17755 آکسیجن کنسنٹریٹ، 16301 آکسیجن سلینڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 13449 وینٹی لیٹر /بائی پیپ ، تقریباً 6.9 ایل  ریمیڈیسویر شیشیاں ، تقریباً 12 ایل فیوی پیراویر ٹیبلیٹس  پہنچائی / بھیجی گئی ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات، سنگا پور، اونٹیریو (کناڈا)، یو ایس آئی ایس پی ایف، نیسلے (سوئس انڈیا چمبر آف کامرس) کی جانب سے 23 / 24 مئی 2021 کو موصولہ بڑے کنسائنمنٹس

 

کنسائنمنٹس

تعداد

آکسیجن کنسنٹریٹ

20

آکسیجن سلینڈر

540

وینٹی لیٹر /بائی پی اے پی/ سی پی اے پی

536

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

امداد حاصل کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور  اداروں کے لئے موثر طریقے سے  فوری طور پر  تقسیم  اور  ان تک  ساما ن پہنچانا جاری رہنے والا عمل ہے۔

مرکزی وزارت صحت  مستقل طور پر  جامع طریقے سے اس کام کی نگرانی کررہی ہے۔ گرانٹ، امداد اور عطیات کی شکل میں  بین الاقوامی تعاون  کے طور پر حاصل ہونے والی  غیر ملکی کووڈ ریلیف  اشیا کو حاصل کرنے اور اس کی تقسیم  کے لئے مرکزی وزارت صحت نے  ایک مخصوص کو آرڈی نیشن سیل کی تشکیل کی گئی ہے۔ سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا تھا۔وزارت صحت نے  کام کاج کا ایک معیاری طریقہ کار بھی وضع کیا ہے جس کو 2 مئی 2021 سے نافذ کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4817

                          



(Release ID: 1721644) Visitor Counter : 248