وزارت خزانہ

بھارتی حکومت نے  کیرن  کے قانونی تنازعے  پر  غلط  رپورٹنگ   کی مذمت کی  

Posted On: 23 MAY 2021 2:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 23 مئی / بھارتی حکومت نے میڈیا کے ایک حصے میں کچھ مفاد پرستوں کی جھوٹی رپورٹنگ  کی سخت مذمت کی ہے  کہ حکومت ہند نے جان بوجھ کر سرکاری ملکیت والے  بینکوں سے کہا ہے کہ وہ  بیرونی ملکوں میں  غیر ملکی کرنسی  کے فنڈ  کو واپس لے لیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت کیرن قانونی تنازعے  کے سلسلے میں  ایسے گھاٹوں  کی ضبطی  کے امکانات کے پیش نظر  کی گئی ہے ۔

         اس طرح کی تمام رپورٹوں کو  جھوٹا قرار دیتے ہوئے  ، سخت مذمت کرتے ہوئے ، حکومتِ ہند نے کہا ہے کہ یہ پوری طرح غلط رپورٹیں ہیں ، جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں ۔ کچھ مفاد پرست فریقوں نے ، اِس طرح کی گمراہ کن  رپورٹ پیش کی ہے اور  جس کے بارے میں نا معلوم وسائل کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

         حکومتِ ہند  ، ِاس قانونی تنازعے   میں  اپنے معاملے  کا پوری سختی سے دفاع کر رہی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے 22 مارچ ، 2021  ء کو درخواست داخل کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر ، 2020 ء میں ہیگ کی کورٹ آف اپیل میں بین الاقوامی ثالثی کا ، جو فیصلہ کیا گیا ہے ، وہ خامیوں سے پُر ہے  اور اُسے منسوخ کیا جائے ۔

         حکومت نے  ، اِس فیصلے کی منسوخی کے لئے  بہت سے دلائل پیش کئے ہیں ، جن میں سے کچھ یہ ہیں : (i) ثالثی کی ٹرائبونل نے نا مناسب طور پر ایک قومی ٹیکس کے تنازعے میں اپنے دائرۂ اختیار کا غلط استعمال کیا ہے کیونکہ  جمہوریہ ٔ ہند نے کبھی بھی ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور  نہ ہی اِس سے اتفاق کیا ۔ (ii) یہ فیصلہ ، اُن دعووں پر مبنی ہے ، جس میں ٹیکس سے بچنے کے لئے  غلط اسکیم کا فائدہ اٹھایا گیا ، جو کہ بھارت  کے ٹیکس  قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے ۔  (iii) اس فیصلے میں دوہرے  غیر ٹیکسٹیشن کےحصول کے لئے  کیرن کی اسکیم کو نا مناسب طور پر توثیق دی گئی ہے ، تاکہ  دنیا میں کہیں بھی ٹیکس  کی ادائیگی سے بچا جا سکے ۔ اس طرح یہ  پوری دنیا کی حکومتوں کے لئے  سرکاری پالیسی  کے لئے  باعث تشویش ہے ۔ یہ معاملہ ابھی التوا میں ہے ۔ حکومت ، اِس تنازعے میں  اپنے موقف کا دفاع کرنے کے لئے تمام قانونی  متبادل پر  عمل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ 

یہ بھی کہا گیا ہے کہ  کیرن کے سی ای او  اور نمائندوں نے   ، اس معاملے کو حل کرنے کے لئے  ، حکومتِ ہند سے رجوع کیا ہے ۔  اس سلسلے میں تعمیری  تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور حکومت   ملک کے  قانونی فریم ورک کے اندر  رہتے ہوئے  تنازعے  قابل قبول  حل کے لئے  تیار ہے   ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔23.05.2021 )

U.No. 4749


(Release ID: 1721439) Visitor Counter : 250