کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت میں 21-2020 ء کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ کل ایف ڈی آئی 81.72 ارب ڈالر موصول ہوئی ، جو پچھلے مالی سال سے 10 فی صد زیادہ ہے
Posted On:
24 MAY 2021 3:56PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 مئی / براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) پالیسی اصلاحات ، سرمایہ کاری میں سہولت اور کاروبار میں آسانی کے محاذ پر حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔ بھارت میں ایف ڈی آئی کی آمد کے رجحانات ، اِس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ بھارت عالمی سرمایہ کاروں میں ، سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ مقام ہے ۔
- بھارت میں سال 2021 ء میں اب تک کی سب سے زیادہ ایف ڈی آئی موصول ہوئی ، جو 81.72 ارب امریکی ڈالر ہے اور یہ پچھلے مالی سال 20-2019 ء کے مقابلے 10 فی صد زیادہ ہے ۔ ( 74.39 ارب امریکی ڈالر ) ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں ایف ڈی آئی ایکویٹی کی آمد میں مالی سال 20-2019 ء کے مقابلے ( 49.98 ارب امریکی ڈالر ) کے مقابلے 19 فی صد ( 59.64 ارب امریکی ڈالر ) کا اضافہ ہوا ۔
- سب سے بڑے سرمایہ کاری کرنے والے ملک میں پہلا نمبر سنگا پور کا ہے ، جس کی سرمایہ کاری 21-2020 ء میں 29 فی صد ، جس کے بعد امریکہ کی 23 فی صد اور ماریشس کی 9 فی صد ہے ۔
- کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر مالی سال 21-2020 ء کے سب سے اہم شعبوں کے طور پر ابھرے ہیں ، جس میں کل ایف ڈی آئی کا تقریباً 44 فی صد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، جس کے بعد تعمیرات ، بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں ( 13 فی صد ) اور سروس سیکٹر ( 8 فی صد ) کا نمبر ہے ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری گجرات میں ( 78 فی صد ) ، اس کے بعد کرناٹک میں ( 9 فی صد ) اور دلّی میں ( 5 فی صد ) کی گئی ہے ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں ایکویٹی میں ایف ڈی آئی وصول کرنے والی سب سے بڑی ریاست گجرات ہے ، جہاں 37 فی صد ایف ڈی آئی موصول ہوئی ہے ، جس کے بعد مہاراشٹر ( 27 فی صد ) اور کرناٹک ( 13 فی صد ) کا نمبر ہے ۔
- گجرات میں ایکویٹی میں ایف ڈی آئی سب سے زیادہ کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ( 94 فی صد ) اور تعمیرات ( بنیادی ڈھانچہ ) کی سرگرمیوں میں ( 2 فی صد ) ہوئی ہے ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں پچھلے سال کےمقابلے تعمیرات ( بنیادی ڈھانچہ ) سرگرمیاں ، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ، ربڑ کی اشیاء، خوردہ کاروبار ، ادویات اور بجلی کے ساز و سامان میں 100 فی صد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے 10 ملکوں میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے ، جس میں 2816.08 ملین امریکی ڈالر فی صد سرمایہ کاری کی ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال میں اس نے 89.93 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی تھی ۔
- مالی سال 21-2020 ء میں 20-2019 ء کےمقابلے امریکہ کی ایف ڈی آئی میں 227 فی صد ، جب کہ برطانیہ کی ایف ڈی آئی میں 44 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ )
U.No. 4779
(Release ID: 1721361)
Visitor Counter : 317