صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوویڈ راحتی مدد پر اپ ڈیٹ


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 16,530 آکسیجن کنسنٹریٹر؛ 15,901 آکسیجن سلنڈر؛ 19 آکسیجن پروڈکشن پلانٹ؛ 11,416 وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی؛ قریباً 6.6 لاکھ ریمڈیسی ویر کی خوراکیں اب تک تیزی سے پہنچائی گئیں

Posted On: 22 MAY 2021 4:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 مئی 2021:  بھارت سرکار کو مختلف ممالک/تنظیموں سے کوویڈ-19 امدادی طبی رسد اور سازوسامان کی صورت میں بین الاقوامی مدد حاصل ہو رہی ہے۔ یہ ساز و سامان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تیزی سے بھیجے جارہے ہیں تاکہ ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی کویڈ انتظام کی کوششوں کو تعاون دیا جاسکے۔

اب تک 27 اپریل 2021 سے 21 مئی 2021 تک، سڑک اور فضائی نقل و حمل کے ذرائع سے جملہ 16,530 آکسیجن کنسنٹریٹرز؛ 15,901 آکسیجن سلنڈر؛ 19 آکسیجن پلانٹ؛ 11,416 وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی؛ 6.6 لاکھ ریمڈیسی ویر خوراکیں لے جائی گئیں/ بھیجی جاچکی ہیں۔

 20/21 مئی 2021 کو حکومت قطر، ویلز (برطانیہ)، حکومت کینیڈا، حکومت ساکتچیوان (کینیڈا)، یو ایس آئی ایس پی ایف، رابرٹ بوش (جرمنی) سے موصول ہونے والی بڑی کھیپوں میں درج ذیل شامل ہیں:

 

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹر

963

وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی/سی پی اے پی

465

 

 

 

 

 

 

 

 *اس کے علاوہ فیس شیلڈ، ماسک اور دیگر پی پی ای کٹس بھی موصول ہوئی ہیں۔

وصول کنندہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اداروں کو فوری طور پر مختص کرنا اور منظم تقسیم کاری ایک مسلسل مشق ہے۔

مرکزی وزارت صحت باقاعدگی سے اس کی وسیع پیمانے پر نگرانی کر رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت میں گرانٹ، امداد اور عطیات کی شکل میں بین الاقوامی تعاون کی شکل میں غیر ملکی کوویڈ امدادی مواد کی وصولی اور تقسیم کاری کو مربوط کرنے کے لیے وقف کوآرڈینیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام شروع کیا۔ وزارت صحت کی جانب سے 2 مئی 2021 سے ایک کام کاج کا معیاری طریقہ کار (ایس او پی) تیار کیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

*****

(ش ح - ع ا - ر ا)

U. No. 4731

 



(Release ID: 1720981) Visitor Counter : 195