بجلی کی وزارت

اڈیشہ میں کوویڈ-19 نگہداشت کے حوالے سے پاور گرڈ کی مساعی

Posted On: 22 MAY 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 مئی 2021: بھارت سرکار کی وزارت بجلی کے تحت ایک مہا رتن کمپنی پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) نے ملک بھر میں اپنے ملازمین اور کارکنوں کی مدد کے لیے سرگرمی سے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

راؤرکیلا سب اسٹیشن، اڈیشہ  پروجیکٹ کیمپس کو 100 فیصد کوویڈ-19 سے پاک کرنے کی کوشش کے طور پر کوویڈ کیسز میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے گئے۔ تیز رفتار اینٹی جن ٹیسٹ کے لیے بڑے پیمانے پر کیمپ کا اہتمام 19 مئی 2021 کو سب اسٹیشن عملے، کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے راؤرکیلا سب اسٹیشن کے قریب کے علاقوں میں کیا گیا تھا۔

انگل سب اسٹیشن پر ایک ویکسی نیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں عملے، خاندان کے افراد، اے ایم سی فٹرز، ڈرائیوروں وغیرہ سمیت 100 افراد شامل تھے۔ اسی طرح کے کیمپ باری پد، کنیہا اور بولانگیر سب اسٹیشنوں پر بھی لگائے گئے تھے۔

***

(ش ح - ع ا - ر ا)

U. No. 4730



(Release ID: 1720980) Visitor Counter : 126