بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی مودا کی  ندی کے احیاء کے منصوبے نے پانی کے بحران پر قابو پانے میں  150 سے زائد گاؤں کی معاونت کی

Posted On: 22 MAY 2021 11:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22 مئی         وزارت بجلی کے تحت مرکزی عوامی شعبے کے زیر انتظام این ٹی پی سی نے مہاراشٹرکے مودا میں زیر زمین کے احیاء کے منصوبے کے ذریعے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے آپریشنل علاقے میں اور آس پاس کے 150 گاؤں کی معاونت  کی ہے۔ سی ایس آر کے اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر ، این ٹی پی سی مودا "جل یکت شیویر یوجنا" منصوبے کی حمایت کر رہا ہے جس نے کامیابی سے مودا ندی کو ایک فاضل پانی والے  تحصیل میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پروجیکٹ  کچھ دیگر تنظیموں اور ریاستی حکومت کے تعاون سے آرٹ آف لیونگ کے مہاراشٹر ونگ کے ذریعہ انجام دیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210522-WA0007YO5L.jpg

اس سے قبل مودا ناگپور کے ایک سب سے زیادہ پانی کی کمی والے  تحصیل میں سے ایک تھا۔ 2017 میں شروع ہوئے اس پروجیکٹ نے موڈا ، ہنگنا اور کمپٹی تحصیلوں میں 200 کلومیٹر سے زیادہ رقبہ کا احاطہ کیا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں ، 150 سے زیادہ گاؤں اس سے مستفید ہوئے ہیں۔ این ٹی پی سی مودا نے متعلقہ مشینری اور آلات کے ایندھن  کے  اخراجات کے لئے 78 لاکھ کی رقم دی ہے۔ اسی طرح 1000 ایکڑ رقبے پر 5 تالابوں کی یکساں  بحالی کے ایک منصوبے کے لئے ، این ٹی پی سی مودا کی جانب سے ایک کروڑ  روپے کی رقم بھی فراہم کی جارہی ہے۔

این ٹی پی سی موڈا گروپ کے جنرل منیجر جناب ہری پرساد جوشی نے کہا ، "ہم قریب کی  کمیونٹی کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اور این ٹی پی سی مودا یہ  یقینی بنائے گی  کہ وہ اس میں اپنا کردار ادا کرے۔"

بارش کا پانی جہاں گرے، وہیں اسے جمع کرو' تکنیک میں ندی کے پورے حصے میں تالاب اور نالوں کی  تعمیر شامل ہوتی ہے ، جس سے بارش کے پانی کو طویل عرصے تک برقرار رکھا جا سکے۔ اس سے قبل بارش کا پانی زمین سے بہہ جاتا تھا ، لیکن اب  اس پانی کو دھیرے دھیرے زمین  کی گہرائی میں  جانے کے لئے کافی وقت مل جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے زیرزمین پانی کی سطح میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

دو سال پہلے تک ، اس علاقے کے کاشتکار کٹائی کے بعد کے موسم کے دوران دھان ، گندم اور مرچ جیسی فصلوں کے لئے پانی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے۔ اب ، جمع کیے ہوئے بارش کے پانی  نے ان کی مدد کی  ہے اور انہیں اپنی فصلوں  کے لیے ایک نئی زندگی بخشی ہے نیز ان آمدنی کی سطح  میں اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4726



(Release ID: 1720953) Visitor Counter : 192