ریلوے کی وزارت

آکسیجنایکسپریس سے روزانہ ریکارڈ 1118 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی


اب تک 208 آکسیجن ایکسپریسوں نے 814 ٹینکروں میں 1339 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کی

13 ریاستوں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ میں آکسیجن فراہم کی گئی ہے

مہاراشٹر میں اب تک 614 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریباً 3338 میٹرک ٹن، دہلی میں 4110 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1619 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 714 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 649 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 292 میٹرک ٹن، پنجاب میں 153 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور تلنگانہ میں 772 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی۔

Posted On: 21 MAY 2021 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 مئی، 2021: تمام دشواریوں کے باوجود نئے حل کی جستجو کرتے ہوئے بھارتی ریلوے ملک کی مختلف ریاستوں سے مانگ پر مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے لیے اپنی مہم پر مسلسل کام کر رہا ہے۔ اب تک بھارتی ریلوے نے ملک کی مختلف ریاستوں کو طبی استعمال کے لیے 814 ٹینکروں میں تقریباً 13319 میٹرک ٹن مائع آکسیجن فراہم کی ہے۔

اس مہم کے تحت اب تک 208 آکسیجن ایکسپریسوں کا سفر مکمل ہو چکا ہے اور مختلف ریاستوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

اس ریلیز کے اجرا تک 13 آکسیجن ایکسپریس 1018 میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کے ساتھ نامزد ریاستوں تک پہنچنے کے لیے اپنے راستے پر چل رہی ہیں۔

گذشتہ چند دنوں سے آکسیجن ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر ملک کی مختلف ریاستوں کو 800 میٹرک ٹن سے زائد آکسیجن فراہم کر رہی ہیں۔

بھارتی ریلوے ریاستوں کی کوشش ہے کہ مانگ کرنے والی ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقدار میں مائع طبی آکسیجن کی فراہمی کی جاسکے اور وہ اس پر مسلسل کام کر رہا ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب تک جن 13 ریاستوں میں آکسیجن فراہم کی گئی ہے ان کے نام اس طرح ہیں: اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اترپردیش۔

اب تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن آکسیجن، اترپردیش میں تقریباً 3338 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 521 میٹرک ٹن، دہلی میں 4110 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1619 میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 714 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 649 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 292 میٹرک ٹن، پنجاب میں 153 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور تلنگانہ میں 772 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔

ریلوے نے آکسیجن کی فراہمی کے لیے نئے راستوں کی بھی نشان دہی کی ہے اور ریاستوں سے ہنگامی صورت حال میں کسی بھی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ریاست کی طرف سے بھارتی ریلوے کو مائع طبی آکسیجن کے لیے ٹینکر فراہم کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ آکسیجن ایکسپریس 27 دن پہلے 24 اپریل کو شروع ہوئی تھی اور پہلی آکسیجن ایکسپریس 126 میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ مہاراشٹر پہنچی تھی۔

بھارتی ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں دوڑ رہی ہے۔ مغرب میں ہاپا، بڑودہ اور مندرا سے مشرق میں راؤرکیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر اور انگل سے آکسیجن اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اترپردیش میں منظم طریقے سے فراہم کی جارہی ہے۔

بھارتی ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں چلانے میں نئے اور بے مثال معیارقائم کر رہا ہے تاکہ جلد از جلد آکسیجن کی شکل میں راحت فراہم کی جاسکے۔ طویل فاصلے کے زیادہ تر معاملات میں مال گاڑی کی اوسط رفتار 55 کلومیٹر سے زیادہ رہی ہے۔ اعلی ترجیح کے گرین کوریڈور میں ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مختلف ڈویژنوں کی آپریشنل ٹیمیں انتہائی چیلنجنگ حالات میں کام کر رہی ہیں۔ عملے کی تبدیلی جیسی تکنیکی ضروریات کے لیے ٹرین کا رکنا کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

راستوں کو مسلسل کھلا رکھا جارہا ہے اور آکسیجن ایکسپریس کے ہم وار آپریشن کے لیے اعلی سطح پر چوکسی برقرار رکھی جارہی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس کے لیے کیے گئے ان انتظامات کے ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دیگر مال گاڑیوں کے کام کاج میں خلل نہ آئے۔

آکسیجن کی نقل و حمل ایک پیچیدہ عمل ہے اور نقل و حمل سے متعلق اعداد و شمار کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ کچھ اور آکسیجن ایکسپریس رات گئے اپنی اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہوں گی۔

****

U No. 4698

(ش ح – ع ا – ر ا)


(Release ID: 1720807) Visitor Counter : 205