بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے مرکزی بجلی شعبے کے ملازمین اور ان کے کنبوں کے ارکان کے لیے بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 19 MAY 2021 6:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19مئی، 2021/وزیراعظم کی طرف سے بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیکہ کاری کے لیے کہے جانے کے بعد بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت آزادنہ چارج اور ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ کی ہدایت کے مطابق این ایچ پی سی لمیٹڈ نے  جو بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کی ایک مرکزی کمپنی ہے بدر پور میں  قومی بجلی تربیتی ادارے این پی ٹی آئی میں ایک دو روزہ  ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کیمپ نئی دلی کے اپولو اسپتال کے ساتھ شراکت داری میں 18 اور 19 مئی 2021 کو منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ بجلی کی وزارت حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے  ملازمین (کانٹریکٹ ملازمین اور سکیورٹی عملے سمیت) اور کنبے کے ارکان (18 سے 44 سال) کے لیے منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ دلی ، این سی آر خطے میں بجلی اور ایم این آر ای کی وزارت کے تحت مختلف سی پی یو / تنظیموں کے ملازمین اور ان کے کنبے کے افراد  کے لیے بھی منعقد کیا گیا۔ جن ملازمین اور ان کے کنبے کے افراد کے پہلا ٹیکہ نہیں لگا ہے اور ان کی عمر 45 سے 60 سال کے درمیان ہے انہیں بھی یہ ٹیکہ لگایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZHBC.jpg

جناب اے کے سنگھ ،سی ایم ڈی، این ایچ پی سی ، این ایچ پی سی ، این پی ٹی آئی اور اپولو اسپتال کے افسران کے ساتھ دلی کے این پی ٹی آئی بدر پور میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کیمپ کے دوران۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4639



(Release ID: 1720404) Visitor Counter : 175